ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے عید گاہ میدان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کا آج تیسرا دن ہے۔
وہیں احتجاج کرنے والے لوگوں نے اپیل کی ہے کہ آج جمعہ کے موقع پر عوام کثیر تعداد میں عید گاہ پر جمع ہوں۔
واضح رہے کہ ضلع مردآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین نے مرکزی حکومت اور صحافیوں پر غلط بیان بازی کرنے کا الزام لگایاتھا، جس کے بعد ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود احتجاج جاری ہے۔
وہیں صحافیوں کو عیدگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔