ETV Bharat / state

UP Minority Scholarship اقلیتی طلبا کے لیے آن لائن اسکالرشپ کی درخواست دینے کے لیے ٹائم ٹیبل کا اعلان - Special incentive to Minority students

یوپی اقلیتی طلبا کے لیے آن لائن اسکالرشپ کی درخواست دینے کے لیے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ UP Minority Online Scholarship Announcement

UP Minority Online Scholarship Announcement

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 12:48 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے محکمہ اقلیتی بہبود اور اوقاف کے ذریعہ مالی سال/تعلیمی 2023-24 میں قبل دہم اسکالرشپ (کلاس 9-10) کی کلاسوں سے متعلق اسکولوں و مدارس کو ماسٹر ڈیٹا بیس میں شامل کرنے سے لے کر طلباء کے ذریعہ آن لائن درخواست دینے، اسکالرشپ کی تقسیم تک کی تمام کارروائیاں کے لیے ایک نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق اسکول کی جانب سے ماسٹر ڈیٹا کی تیاری کا ممکنہ وقت 07 اگست سے 30 ستمبر 2023 تک ہے اور اسکولوں کی شناخت اور ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر کی جانب سے منظور نشستوں کی تصدیق کی تاریخ 05 اکتوبر 2023 تک ہے۔ طلباء کے ذریعہ درخواست دینے کی تاریخ 15 ستمبر سے 10 نومبر 2023 تک ہے اور آئی این او کے ذریعہ درخواستوں کی تصدیق اور آگے بھیجنے کی تاریخ 15 اکتوبر سے 30 نومبر 2023 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Special incentive to Minority students اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپ

اس کے علاوہ ڈی این او کے ذریعہ طلباء کی تصدیق 01 دسمبر سے 31 دسمبر 2023 تک کی جائے گی اور تصدیق کے بعد پی ایف ایم ایس سے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا اور این آئی سی کے ذریعہ جانچ پڑتال کا کام 15 دسمبر سے 05 جنوری 2024 تک کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ اسکالرشپ اپروول کمیٹی کی طرف سے درست درخواستیں بھیجنے کی تاریخ 01 جنوری سے 31 جنوری 2024 تک ہے اور ایس این او کی طرف سے این آئی سی سے مطالبہ کرنے کی تاریخ 01 فروری سے 10 فروری 2024 تک ہے۔ ایس این او کے ذریعہ فنڈز کی منتقلی کی تاریخ 15 فروری سے 28 فروری 2024 تک ہے اور طلباء کی طرف سے غلط درخواستوں میں ترمیم کی تاریخ 20 دسمبر 2023 سے 12 جنوری 2024 تک ہے۔

آئی این اوکے ذریعہ طلباء کی نظرثانی شدہ درخواستوں کو دوبارہ آگے بھیجنے کی تاریخ 25 دسمبر 2023 سے 20 جنوری 2024 تک ہے،ڈی این او کے ذریعہ نظر ثانی شدہ درخواستوں کی تصدیق کی تاریخ 01 جنوری سے 31 جنوری 2024 تک ہے، ڈسٹرکٹ اسکالرشپ منظوری کمیٹی کے ذریعہ نظر ثانی شدہ درخواستوں کو آگے بھیجنے کی تاریخ این آئی سی سے ڈیمانڈ کے حصول کی تاریخ 16 فروری سے 25 فروری 2024 تک مقرر کی گئی ہے اور ایس این او کے ذریعہ فنڈز کی منتقلی کی تاریخ 01 مارچ سے 10 تک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.