اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) ایک بار پھر مقامی اتھارٹی کے حلقے کی قانون ساز کونسل سیٹ پر ہونے والے انتخابات میں انتخابی مقابلے کے لیے تیار ہے۔ Saharanpur ,Muzaffarnagar MLC Election Candidates۔ دونوں بڑی پارٹیاں نے قانون ساز کونسل کی مظفر نگر سہارنپور سیٹ سمیت 36 سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی نے سہارنپور سے وندنا مدت ورما کو میدان میں اتارا ہے جب کہ ایس پی نے اس سیٹ سے محمد عارف کو ٹکٹ دیا ہے۔
ایس پی کے قانون ساز کونسل کے امیدوار محمد عارف جولا نے کہا کہ سہارنپور ڈویژن میں کل 16 اسمبلی سیٹیں ہیں، سماج وادی پارٹی نے 16 میں سے 9 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور ایس پی قانون ساز کونسل کی سیٹ بھی جیتنے جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا جیتنے پر ان کی ترجیح تعلیمی سیکٹر اور لا اینڈ آرڈر کی برقراری کے لیے کام کرنا ہے۔
آزاد امیدوار سشیل کمار شرما نے بتایا کہ قانون ساز کونسل کے انتخاب میں آزاد امیدوار کے طور پرالیکشن لڑر ہاہوں،اگر اس مرتبہ سیاسی جماعتوں نے ووٹروں کو خریدو فروخت کی کوشش کی تو اس کی زبردست مخالفت اور مذمت کی جائے گی۔ بی جے پی امیدوار وندنا ورما نے بتایا کہ انہوں نے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے سہارنپور میں پرچہ نامزدگی داخل کیا اور کہا کہ پارٹی کی طرف سے ایک چھوٹی کارکن خاتون کو ٹکٹ کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ بی جے پی کے تمام اضلاع اسپیکر اور ایم ایل اے سب یکجہتی کے ساتھ الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔