ETV Bharat / state

UP Legislative Council یوپی قانون ساز کونسل کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان - etv bharat urdu news

ریاست اترپردیش قانون ساز کونسل کی دو نشستیں خالی ہونے پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا جس کے لئے 11 مئی کو ہی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ان سیٹوں کے لیے 29 مئی 2023 کو ووٹنگ ہوگی۔ UP Legislative Council

UP Legislative Council
UP Legislative Council
author img

By

Published : May 13, 2023, 10:31 AM IST

لکھنؤ: سکریٹری الیکشن اور اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ اترپردیش قانون ساز کونسل کے ارکان کے ذریعہ منتخب کردہ اترپردیش قانون ساز کونسل کی دو خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق 11 مئی 2023 کو نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 29 مئی 2023 کو ہوگی۔

شکلا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کرتے ہوئے کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق موجودہ ہدایات کو مرتب کرنے اور نافذ کرنے کے لیےچیف سکریٹری درگا شنکر مشرا نے ریاست کے ایک سینیئر افسر اسپیشل سکریٹری قانون ساز اسمبلی محمد مشاہد کو قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب 2023 کے لیے ریٹرننگ افسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: میرٹھ بلدیاتی انتخابات پر ووٹرز کا ردعمل

اسی طرح چیف سکریٹری، اتر پردیش نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، اسپیشل سکریٹری، میڈیکل، ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، دھیریندر سچن کو قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات 2023 کے لیے نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا۔ یہ افسران حکومت ہند نیز حکومت یوپی کے محکمہ داخلہ، طبی صحت اور خاندانی بہبود اترپردیش کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اتر پردیش اسمبلی سیکرٹریٹ / ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ تال میل سے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، مذکورہ ضمنی انتخابات آزادانہ اور منصفانہ کرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.