اس موقع پر دونوں وزرا نے سیلاب متاثرین کو راشن کٹ بھی تقسیم کئے۔
اس دوران وزیر انل راج بھر انتظامیہ کے تمام کاموں سے مکمل طور پر مطمعین نظر آئے۔
جائیزہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انل راج بھر نے کہا کہ اس دفعہ گزشتہ برس کے مقابلے دو گونا پانی آیا ہے۔
تاہم یہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکمت عملی کا اثر ہے کہ کہیں بھی ایسا نہیں ہے کہ حالات بے قابو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے آج یہاں آنے کا مقصد یہی ہے کہ آگے کے حالات بھی قابو میں رہیں کونکہ گزشتہ برس 15 اگست کے بعد ہی زیادہ پانی آیا تھا۔
اس لئے پولیس اور انتظامیہ کو مسلسل پیٹرولنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے مستحکم حل کے لئے حکومت مسلسل کوشاں ہے اور اس کے لئے جلد ہی کوئی نتیجہ نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیے:بجنور: ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کے ساتھ خودکشی کی
اس دوران انہوں نے اعظم گڑہ میں سیلاب کی حالت کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی جانب سے دئے گئے بیان کا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اعظم گڑھ سمیت تمام ریاست کی فکر کر رہے ہیں۔