ETV Bharat / state

اوم پرکاش راج بھر اویسی کے ساتھ حیدرآباد چلے جائیں اور اپنا نام تبدیل کرلیں: انیل راج بھر - کابینہ وزیر انیل راج بھر

وارانسی میں پریس کانفرنس کے دوران کابینی وزیر انیل راج بھر نے کہا کہ 'اوم پرکاش راج بھر کو اب راج بھر معاشرے میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

اوم پرکاش راجبھر اویسی کے ساتھ حیدرآباد چلے جائیں اور اپنا نام تبدیل کر لیں: انیل راجبھر

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 9:28 AM IST

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اور اوم پرکاش راج بھر کے درمیان ہوئی ملاقات پر بی جے پی نے شدید تنقید کی ہے۔

اترپردیش کے ضلع وارانسی میں کابینہ کے وزیر انیل راج بھر نے اوم پرکاش راج بھر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'اوم پرکاش راج بھر اویسی کے ساتھ حیدرآباد چلے جائیں اور وہیں اپنی روزی روٹی کا بندوبست کریں۔' انیل راج بھر نے کہا کہ 'وہ ہفتے کے روز مہاراجہ سہلدیو کی سرزمین بہرائچ کا دورہ کریں گے۔

آپ کو بتادیں کہ اے آئی ایم آئی ایم کے اسد الدین اویسی سُبھاسپا ( سہیلدیو بھارتی سماج پارٹی )کے صدر اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ بھاگیداری سنکلپ مورچہ میں اتحادی کے طور پر شریک ہیں۔

انیل راج بھر نے کہا کہ 'اب راجبھر معاشرے میں اوم پرکاش راجبھر کو کوئی پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ وہ اویسی کے ساتھ حیدرآباد چلے جائے اور اپنا نام تبدیل کر لیں اور وہیں اپنا روزی روٹی کا بندوبست کریں۔' انہوں نے کہا کہ 'یہاں اتر پردیش اور پوروانچل میں ان کی دال گلنے والی نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: UP Assembly Election: اوم پرکاش راج بھر اب 'اسلم' بن گئے ہیں، ریاستی وزیر کا طنز

کابینی وزیر انیل راج بھر نے کہا کہ 'ہفتے کے روز بہرائچ جائیں گے اور زیر تعمیر مہاراجا سہلدیو میموریل سائٹ کا معائنہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.