ETV Bharat / state

بریلی: مسلمانوں نے وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

اترپردیش میں شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رِضوی کی نا قابل برداشت حرکت کے خلاف تمام مسلمانوں نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ امت مسلمہ کے سبھی مکتب فکر کے علماء، ائمہ اور عام مسلمانوں نے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

angry muslim devotees reaction on waseem rizvi in bareilly
وسیم رضوی کی ناقابل برداشت حرکت سے مسلمانوں میں ناراضگی
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 12:24 PM IST

بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت میں حاضری کے لیے آنے والے تمام زائرین نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے وسیم رضوی پر لعنت بھیجی اور حکومت سے وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے اترپردیش میں شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رِضوی نے ایک نئی حرکت کرتے ہوئے قرآن مجید کی چھبّیس آیات کو قرآن مجید سے ہٹانے کے لئے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کی ہے۔

یہ اپنے آپ میں مختلف معاملہ ہے کہ جب کسی مسلم فرد نے قرآن مجید میں تبدیلی کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے حالانکہ وسیم رِضوی کی اس حرکت کے خلاف پہلے دن سے ہی تمام لوگ برہم ہیں اور وسیم رضوی کی اس حرکت کی مذمت کر رہے ہیں۔

بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت حاضری دینے کے لئے آنے والے تمام زائرین نے بھی وسیم رِضوی کی اس حرکت پر رنج، غصّہ اور اعتراض داخل کرتے ہوئے حکومت ہند سے سخت کارروائی، مقدمہ درج کر کے جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

رانچی میں پھر ماب لنچنگ: نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

زائرین کا کہنا ہے کہ مقدس قرآن مجید اللہ کی کتاب ہے اور یہ پوری دنیا کی واحد کتاب ہے جو لوگوں کو صحیح راستہ پر چلنے کی ہدایت دیتی ہے۔ ایک انسان کی زندگی کے ہر قدم پر راستہ دکھاتی ہے۔ اصلاح کرتی ہے اور سلیقہ سکھاتی ہے۔ یہ خود میں ایک مکمل کتاب ہے اور اسے آسمانی کتاب ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ جب سے قرآن مجید نازل ہوئی ہے تب سے ایک حرف کی تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی کل بروز قیامت تک کوئی بتدیلی لانے کی ضرورت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.