نوئیڈا: نوئیڈا ویسٹ میں بجلی کی بھاری کٹوتی کے سبب پریشان متعدد سوسائٹیز کے رہائشی اور نیفووا تنظیم کے ممبروں نے آج گریٹر نوئیڈا میں واقع این پی سی ایل کے دفتر کا محاصرہ کیا۔
اس دوران نیفا کے صدر ابھیشیک کمار نے بتایا کہ 'گوتم بودھ نگر کو سرکاری کاغذات میں "نو کٹ زون" قرار دیا گیا ہے، لیکن یہاں بجلی کی فراہمی کی حالت انتہائی نازک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم 'این پی سی ایل' گریٹر نوئیڈا ویسٹ کی بات کریں تو یہاں کی سوسائٹیز میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال گذشتہ کئی دنوں سے بہت خراب ہے لیکن بجلی محکمہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔
اس کے بعد محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے کہا کہ اب کم از کم بجلی کی کٹوتی کی جائے گی۔ مکینوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ این پی سی ایل بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مستقل کوششیں کررہی ہے۔