ETV Bharat / state

رامپور: آنگن واڑی ورکرز نے یوگی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 11:55 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع امبیڈکر پارک میں آنگن واڑی ورکرز نے یوگی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جھوٹے وعدے کرنے والا وزیر اعلیٰ قرار دیا۔

رامپور: آنگنواڑی ورکرز نے یوگی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی تاریخیں جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہیں۔ ریاست کی یوگی حکومت کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یوگی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اب آنگنواڑی ملازمین بھی سڑکوں پر آگئی ہیں۔

آنگنواڑی ورکرز نے یوگی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

رامپور کے امبیڈکر پارک میں جمع آنگنواڑی خواتین نے یوگی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر آنگنواڑی یونین کی ضلع سکریٹری ثمینہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے آنگنواڑی سے متعلق ساڑھے چار سال میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنخواہیں بڑھانا تو دور اس حکومت نے تو ہماری مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اس دوران آنگنواڑی بلاک صدر سشما رانی نے کہا کہ یوگی جی نے کہا تھا کہ 120 دن میں آپ کے دن بدل دیں گے، اچھے دن آئیں گے جبکہ 120 دن کی جگہ 1200 سے زائد دن ہو چکے ہیں لیکن آنگن واڑی ورکرز کے لئے ابھی تک کچھ نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدف چودھری نے یو پی ایس سی میں 23 واں رینک حاصل کیا

آنگنواڑی ورکرز نے امبیڈکر پارک پر دھرنے کے دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی ملازمت کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ دہرایا۔

واضح رہے کہ یوگی حکومت کی سرپرست آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت آنگن واڑی خدمات، ابتدائی بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے نشو و نما کے لئے حکومت ہند کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.