ETV Bharat / state

جگن موہن ریڈی شادی کی تقریب میں لکھنؤ پہنچے

آندھرا پردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی شادی کی تقریب میں 2 گھنٹے سے زیادہ رہے۔ شام میں وہ دلہا اور دلہن کو آشیرواد دینے کے بعد آندھرا پردیش روانہ ہوگئے۔

جگن موہن ریڈی شادی کی تقریب میں لکھنؤں پہنچے

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 10:22 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:30 PM IST

آندھرا پردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی اتوار کے روز شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ پہنچے۔ جے ڈی یو کے سابق نائب صدر پرشانت کشور نے انہیں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا تھا۔

انہیں پرشانت کشور کی کمپنی میں ڈائریکٹر رشی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ جگن موہن ریڈی شادی کی تقریب میں 2 گھنٹے سے زیادہ رہے۔ شام میں وہ دلہا اور دلہن کو آشیرواد دینے کے بعد آندھرا پردیش روانہ ہوگئے۔

جگن موہن ریڈی شادی کی تقریب میں لکھنؤں پہنچے

وزیراعلی جگن موہن ریڈی بیوی بھارتی کے ساتھ لکھنؤ پہنچے

آندھرا پردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی اپنی اہلیہ بھارتی کے ساتھ لکھنؤ پہنچے تھے۔ دارالحکومت لکھنؤ کے گومتی نگر میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ ہوٹل پہنچنے کے فورا بعد ہی وہ ہوٹل کے احاطے میں واقع شادی کے مقام پر پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ ملک کے مشہور انتخابی حکمت عملی وضع کرنے والے پرشانت کشور بھی موجود تھے۔

پرشانت کشور نے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا

دراصل جگن موہن ریڈی کو پرشانت کشور نے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریب پرشانت کشور کی کمپنی میں ڈائریکٹر رشی کی تھی۔

رشی کے کنبہ کا تعلق لکھنؤ کے پڑوسی ضلع کانپور سے ہے۔ جئے مالا رسم کی تکمیل کے بعد وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے دلہا اور دلہن کو دعائیں دیں۔ جس کے بعد ساڑھے دس بجے کے قریب وہ پنڈال سے اموسی ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہو گئے۔

پروگرام کے دوران میڈیا سے دوری

وزیراعلی نے پروگرام کے دوران میڈیا سے دوری بنائے رکھی۔ ان کے ساتھ موجود سکیورٹی اہلکاروں اور عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی نجی تقریب کے لئے آئے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.