اتر پردیش کے کوشامبی میں ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک معمر خاتون دریائے گنگا میں بہہ جانے کے بعد فتح پور سے کوشامبی آئی۔ یہ دیکھ کر پولیس کے علاوہ لوگ بھی دنگ رہ گئے۔دریا کے کنارے رہنے والے لوگوں نے خاتون کو دیکھا تو خاتون کی سانس پھول رہی تھی۔Elderly Lady Washed Away
فتح پور ضلع کی ایک 75 سالہ معمر خاتون گنگا ندی میں بہہ کر 40 کلومیٹر تک دور تک پہنچ گئی۔ خاتون تیراکی کرتے ہوئے کڑادھام کوتوالی علاقہ کے کنٹھوا گنگا گھاٹ پر پہنچی۔ وہاں موجود لوگ انہیں تیرتے ہوئے دیکھ کر دنگ رہ گئے اور اور بزرگ خاتون کو باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے خاتون کو اسپتال میں داخل کروانے کے بعد اہل خانہ کو اطلاع دی۔ یہ خاتون فتح پور ضلع کی رہنے والی ہے۔ گھر والے بھی ماں کو دیکھ کر خوش ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون تقریباً 40 کلومیٹر تک بہہ گئی، اس کی حالت ٹھیک ہے۔
فتح پور ضلع کے ہاتھگاؤں کے شاما پور گاؤں کی رہنے والی شانتی دیوی ہفتہ کی رات تقریباً 9 بجے گنگا ندی میں گر گئی تھی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون رفع حاجت کے لیے نکلی تھی، گنگا ندی کے کنارے کیسے پہنچی؟ کوئی اطلاع نہیں ہے۔ رات سے ہی خاتون کی تلاش جاری تھی لیکن کچھ پتہ نہیں چلا تھا۔