ETV Bharat / state

بنارس: نہرو یوا کیندر کے زیر اہتمام بیداری پروگرام کا انعقاد - اترپردیش نیوز

نہرو یوا کیندر کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نرمل جل اور سوچھ بھارت مشن کے حوالے سے نوجوانوں کو بیدار کیا گیا۔

بیداری پروگرام کا انعقاد
بیداری پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 7:42 PM IST

اترپردیش کے ضلع بنارس کے کمشنر آڈیٹوریم میں نہرو یوا کیندر کے زیر اہتمام آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں' آتم نربھر بھارت 'نرمل جل اور سوچھ بھارت مشن کے حوالے سے نوجوانوں کو بیدار کیا گیا اور اس کے فوائد بتائے گئے۔

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر بنارس زون کے کمشنر دیپک اگروال نے شرکت کی اور نوجوانوں کو پانی کے تحفظ اور آتم نربھر بھارت بنانے کی جانب بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ویڈیو

پروگرام میں متعدد نوجوانوں کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جنہوں نے گزشتہ دنوں سوچھ بھارت مشن کے حوالے سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:

بارہ بنکی ریلوے جنکشن چھاونی میں تبدیل

نہرو یوا کیندر کے افسر نکھل گپتا نے بتایا کہ 'اس محکمہ کی جانب سے حکومت کی فلاحی و ترقیاتی منصوبے سے نوجوانوں کو روبرو کرایا جاتا ہے اور ان کو کھیلو انڈیا کے تحت کھیل کے مختلف میدانوں میں شامل ہونے کو کہا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.