علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی (AMUTA) کے انتخابات کے لیے یونیورسٹی اساتذہ کی جانب سے مستقل کوششوں کے بعد ہی 31 اگست 2022 کو یونیورسٹی انتظامیہ 15 ستمبر 2022 کو AMUTA کے انتخابات کا اعلان کردیتی ہے۔پروفیسر مجاہد بیگ کو چیف الیکشن آفیسر مقرر کرتی ہے۔AMUTA Election Put On Hold,Look Like Cold Settlement
انتخابات سے ایک روز قبل یعنی 14 ستمبر کو یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا جاتا ہے جس میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور AMUTA کے انتخابات کو ملتوی کردیتے ہیں ۔اس کی وجہ سے انتخابات میں گڑبڑی سے متعلق موصول شکایت بتائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی 10 اکتوبر تک دوبارہ انتخابات کروانے کو یقینی بنانے کی بات کہیں گئی تھی جو آج تک نہیں ہوپایا۔
اطلاع کے مطابق 14 ستمبر کے بعد ہی یونیورسٹی کے دو پروفیسر سمیت کچھ اساتذہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے جس کے بعد AMUTA کے انتخابات ٹھنڈے بستے کی نظر ہو جاتے ہیں۔ یونیورسٹی کیمپس میں AMUTA سمیت طلباء یونین کے انتخابات کو لے کر ان کسی طرح کی اب کوئی حلچل نظر نہیں آتی اور اب اساتذہ بھی انتخابات سے متعلق کسی بھی طرح کے بیان دینے سے بچتے نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Recruitment Drive at AMU اے ایم یو میں 13 نومبر کو ’سیراب‘ بھرتی میلہ
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے AMUTA کے انتخابات کو کروانے کی بات تو کہیں جا رہی ہے، نوٹس بھی جاری کیا گیا لیکن عمل ندارد ہے۔ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی کے انتخابات سے متعلق ڈاکٹر مراد احمد خان نے بتایا گزشتہ کئی ماہ سے ہم لوگ مستقل کوشش کر رہے ہیں کئی مرتبہ خط بھی لکھے گئے جس میں جلد سے جلد انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا گیا لیکن ابھی تک انتخابات نہیں ہوئے۔ مراد نے AMUTA کو یونیورسٹی کی ضرورت بتاتے ہوئے مزید کہا کہ اداروں میں جمہوری تنظیم کا ہونا ضروری ہوتا ہے اس سے ماحول درست رہتا ہے۔ AMUTA Election Put On Hold,Look Like Cold Settlement