ETV Bharat / state

AMUTA At AMU ایک ہفتے کے بعد AMUTA کی دھرنے پر بیٹھنے کی دھمکی - سابق وائس چانسلر طارق منصور

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ٹیچرس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سابق عہدیداران اور ریٹائرڈ اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کرکے اگلے وائس چانسلر کے طریقہ کار جلد شروع کرنے سے متعلق قرار داد منظور کی جس میں انتظامیہ کو ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔ بصورت دیگر دھرنا اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک ہفتے کے بعد AMUTA کی دھرنے پر بیٹھنے کی دھمکی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 5:03 PM IST

ایک ہفتے کے بعد AMUTA کی دھرنے پر بیٹھنے کی دھمکی

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق وائس چانسلر طارق منصور کے 2 اپریل کو استعفی کے بعد یونیورسٹی پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز ،وائس چانسلر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ تقریباً پانچ ماہ کا عرصہ گزر نے کے بعد بھی باقاعدہ وائس چانسلر پینل کے طریقہ کار کا عمل ابھی شروع نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف اب اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) نے ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداران اور ریٹائرڈ اساتذہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کرکے اگلے وائس چانسلر کے طریقہ کار جلد شروع کرنے سے متعلق قرار دات منظور کی جس میں انتظامیہ کو ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر یک روزہ ہڑتال کے بعد دھرنے کا اعلان کیا ہے اور باقاعدہ تحریک شروع کرنے کی طرف پیش رفت کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی ٹیچنگ اسٹاف کلب میں گزشتہ روز اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر محمد خالد، سیکریٹری ڈاکٹر عبید اے صدیقی اور جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر سعد بن جاوید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ AMUTA ایگزیکٹو کمیٹی اور سابق عہدیداروں کی ایک مشترکہ میٹنگ آج عمل میں آئی جس میں یونیورسٹی کے موجودہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 2 اپریل 2023 کو سابق وائس چانسلر طارق منصور کے استعفیٰ کے بعد سے اس وقت کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز یونیورسٹی وائس چانسلر کی خدمات انجام دے رہے ہیں باوجود اس کے یونیورسٹی نے باقاعدہ وائس چانسلر پینل کے طریقہ کار کا عمل شروع نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کارگزار وائس چانسلر کا اہم اور فوری کام باقاعدہ وائس چانسلر کی تقرری کے عمل کو شروع کرنا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ عبوری وائس چانسلر کی متعدد حدود کی وجہ سے یونیورسٹی کے کام کاج میں رکاوٹ ہورہی ہے۔ بہت سے فیصلہ سازی کے عمل میں تاخیر ہورہی یے کیونکہ ایک عبوری وائس چانسلر طویل مدتی فیصلے نہیں لے سکتا اور نہ ہی کرے گا۔ معمول اور اہم معاملات میں تاخیر تدریسی برادری کی امنگوں اور ہماری پیاری یونیورسٹی کے مجموعی کام کو متاثر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Job Fair For Female Students اے ایم یو میں طالبات کے لیےخصوصی جاب فیئر 10 ستمبر کو

اس موقع پر اے ایم یو ٹیچرس ایگزیکیٹو کے ڈاکٹر سدھارت چتروتی، ڈاکٹر نازش بیگم، ڈاکٹر صبیحہ تبسم، ڈاکٹر صوفیہ نسیم موجود تھیں وہیں سابق عہدیداران اموٹا اور ریٹائرڈ اساتذہ میں پروفیسر نفیس احمد، پروفیسر ضیاء الدین، پروفیسر عارف سہیل، پروفیسر نعیم احمد خاں، پروفیسر رحیم اللہ، پروفیسر قیوم، پروفیسر مظفر اے صدیقی، پروفیسر مختار احمد، پروفیسر حامد علی، پروفیسر رضوان خان، پروفیسر آفتاب عالم، ڈاکٹر اشرف متین، پروفیسر کلیم اللہ خان، ڈاکٹر محمد فرقان موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.