ETV Bharat / state

AMU's Academy Council Approves Central University Entrance Test: اے ایم یو ایکیڈمیک کاؤنسیل نے سی یو ئی ٹی کی منظوری دی - علی گدھ مسلم یونیورسیٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے موجودہ تعلیمی سیشن کے لئے انڈر گریجویٹ کورسز کے لئے سینٹرل یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) میں شامل ہونے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ AMU's Academy Council Approves Central University Entrance Test

AMU's Academy Council Approves Central University Entrance Test

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 7:50 PM IST

علی گدھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چانسلر پروفیسر طارق منصور کی زیر صدارت آج ہونے والی اکیڈمی کونسل کی میٹنگ میں اکیڈمک کونسل کی طرف سے دسمبر میں قائم کی گئی ذیلی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر منصور نے اس معاملے میں متعدد نکات کی وضاحت کے لئے ایک تفصیلی خط ارسال کیا تھا، جس کا ونیت جوشی، ایڈیشنل سیکرٹری (تعلیم) وزارت تعلیم نے جواب دیا تھا۔ CUET Approves in AMU

AMU's Academy Council Approves Central University Entrance Test
AMU's Academy Council Approves Central University Entrance Test

کمیٹی نے مکتوب پر تبادلۂ خیال کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ یونیورسٹی سی یو ای ٹی کے ٹیسٹ اسکور کو استعمال کریں گی۔ تاہم داخلوں میں یونیورسٹی کے اپنے انتظامات بشمول داخلی ریزرویشن، مختلف زمروں میں وائس چانسلر کی نامزدگی اور مدارس کے طلبہ کے داخلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یونیورسٹی اپنا کونسلنگ سیشن منعقد کرے گی اور وہ بی ٹیک، پوسٹ گریجویٹ کورسز، گیارہویں جماعت، ڈپلومہ کورسز اور اسکولوں کے لئے اور سی یو ای ٹی میں جو کورس شامل نہیں ہے ان کے لیے اپنا داخلہ ٹیسٹ منعقد کرے گی اور تمام کوٹے اور تحفظات پر برقرار رہیں گے۔ AMU's Academy Council Approves Central University Entrance Test

اکیڈمک کونسل کی طرف سے منظور شدہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق یونیورسٹی اپنا کونسلنگ سیشن منعقد کرے گی۔ جیسا کہ وہ پچھلے برسوں میں کرتی رہی ہے۔ اے ایم یو سے تسلیم شدہ مدارس/اداروں کے امیدوار ضابطے کے مطابق سی یو ای ٹی کے اسکور کی بنیاد پر داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ اسی طرح وہ طلبہ جنہوں نے اے ایم یو کا برج کورس (سی ای پی ای سی اے) کیا ہے، وہ بھی سی یو ای ٹی اسکور کی بنیاد پر داخلہ لینے کے اہل ہوں گے، بشرطی کہ وہ اہلیت کی شرائط پوری کرتے ہوں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ داخلی کوٹے اور سبھی نامزدگی کے کوٹے (درج فہرست اقوام/ درج فہرست قبائل، پسماندہ طبقہ، یونیورسٹی ملازمین کے بچے، سابق طلبہ کے بچے، مرکزی حکومت کے ملازمین کے بچے، جو حال ہی میں علی گڑھ میں تعینات/ ٹرانسفر ہوئے ہیں، جن کا تعلق دوردراز کی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے ہے، جسمانی طور پر چیلینج شدہ امیدوار، این سی سی کیڈٹ، ممتاز کھلاڑی، ممتاز ڈبیٹر، جنگ میں شہید مسلح افواج کے جوانوں کے بچے) برقرار رہیں گے۔CUET Approves in AMU

اس میٹنگ میں رجسٹرار عبدالحمید، کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ زبیری، مختلف فیکلٹییز کے ڈین، کالجز کے پرنسپل، شعبہ جات کے سربراہ، سینٹر کے ڈائریکٹرز اور اکیڈمک کونسل کے اراکین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.