ETV Bharat / state

AMU Vice Chancellor Name for MLC ایم ایل سی کے لیے چھ ناموں کی تجویز میں اے ایم یو وائس چانسلر کا نام شامل - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

معتبر ذرائع کے حوالے سے یوگی حکومت نے ایم ایل سی کے لیے 6 ناموں کی تجویز گورنر کو بھیجی ہے جس میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا نام بھی شامل ہے۔

AMU Vice Chancellor Name for MLC
AMU Vice Chancellor Name for MLC
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 4:31 PM IST

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کی حکومت نے ایم ایل سی کی چھ خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے چھ ناموں کی تجویز گورنر کو بھیجی ہے۔ معتبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ اس فہرست یں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا نام بھی شامل ہے۔

گورنر کو بھیجی گئی چھ ناموں کی تجویز کی فہرست درج ذیل ہے:
1۔ رجنی کانت مہیشوری
2۔ ساکیت مشرا
3۔ لال جی پرساد نرمل
4۔ طارق منصوری (اے ایم یو وائس چانسلر)،
5۔ رامسبھاگ راج بھر
6۔ ہنس راج وشوکرما (بی جے پی ضلع صدر، کاشی)

اے ایم یو وائس چانسلر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ایم ایل سی کے لیے نام کی تجویز کی خبر سے یونیورسٹی کیمپس میں تدریسی عملے میں حیرانی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مرکزی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ گورنر رینک کے برابر مانا جاتا ہے جس کے بعد ایم ایل سی کے لیے تجویز کرنا حیرانی کا سبب ہے۔ ماضی میں اے ایم یو کے وائس چانسلر صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد یونیورسٹی میں ملازمت حاصل اور مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ انہیں پانچ سال کی مدت کے لیے 16 مئی 2017 کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا جو ایک سال کی توسیع کے بعد 16 مئی 2023 تک وائس چانسلر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.