ممتاز ماہر تعلیم، الامین تحریک کے بانی اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی رحلت پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔
ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ممتاذ احمد خان کا گزشتہ جمعرات کو بنگلورو میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔
اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا "ممتاز احمد خان کی رحلت افسوس ناک اور باعث رنج ہے۔ وہ ایک عظیم ماہر تعلیم، انسانیت نواز اور سماجی مصلح تھے۔ تعلیمی ترقی کے لئے انہوں نے بڑی قیمتی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی رحلت ملک و ملت کا بڑا خسارہ ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو کے ساتھ مرحوم کے تعلق کو یاد کرتے ہوئے کہا " ڈاکٹر ممتاز کے والدین اے ایم یو سے تعلیم یافتہ تھے۔ انہوں نے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر اور اعزازی خازن کے طور پر اپنی خدمات انجام دی۔ سر سید احمد خان کی فکر سے تحریک پاکر انہوں نے جنوبی ہند میں متعدد تعلیمی ادارے قائم کئے۔ ان کے مشن سے طلبہ اور اساتذہ کی نسلیں فیضیاب ہوئیں۔ ان کی رحلت ایک بڑا خسارہ ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے کنبہ کے ساتھ ییں۔"
ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی رحلت ملک و ملت کا بڑا خسارہ: اے ایم یو وی سی - ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی رحلت
اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا "ممتاز احمد خان کی رحلت افسوس ناک اور باعث رنج ہے۔ وہ ایک عظیم ماہر تعلیم، انسانیت نواز اور سماجی مصلح تھے۔ تعلیمی ترقی کے لیے انہوں نے بڑی قیمتی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی رحلت ملک و ملت کا بڑا خسارہ ہے۔