ETV Bharat / state

AMU Gazette on Covid vaccination: کووڈ ویکسینیشن پر مبنی یونیورسٹی گزٹ کے خصوصی شمارہ کا اجراء

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کووڈ ویکسینیشن پر مبنی اے ایم یو گزٹ کے خصوصی شمارہ کا اجراء کیا۔ AMU Vice Chancellor launched AMU Gazette on Covid vaccination

کووڈ ویکسینیشن پر مبنی یونیورسٹی گزٹ کے خصوصی شمارہ کا اجراء

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 10:58 PM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کووڈ ویکسینیشن پر مبنی اے ایم یو گزٹ کے خصوصی شمارہ کے اجراء کے موقع پر پروفیسر طارق منصور نے وزیراعظم نریندر مودی کی کوششوں کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ بھارت کے کامیاب کووڈ-19 ویکسینیشن پروگرام کے معمار ہیں۔

پروفیسر منصور نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت اور مختلف شرکائے کار کے تئیں بھی ممنونیت کا اظہار کرتے ہیں جو یونیورسٹی میں ویکسین ٹرائل اور ٹیکہ کاری مہم کے دوران ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ ہم ملک میں ایک بلین ڈوز کے حصول سے وابستہ ہر فرد کی کوشش کو بھی سراہتے ہیں۔ بھارت کے ویکسینیشن کے اعداد دنیا بھر میں کووڈ ویکسینیشن کی سب سے زیادہ قبولیت کا پتہ دیتے ہیں بلکہ اس ریکارڈ وقت کی بھی نشاندہی کرتے ہیں جس میں کور یج حاصل کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کا خصوصی شمارہ، کووڈ ویکسینیشن میں اے ایم یو کے طبی ماہرین اور دیگر کی خدمات کی جھلک پیش کرتا ہے اور ملک میں ایک بلین ڈوز سے سنگ میل کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اے ایم یو کو کووڈ ویکسینیشن کے ٹرائل کے لیے منتخب کیا گیا اور یہ پہلا ادارہ تھا جس نے 1000 رضا کاروں کا اندراج کیا اور اپنی رپورٹ پیش کی۔ جے این میڈیکل کالج کے ڈاکٹر اور محققین کووڈ ٹیکہ کاری کی مہم میں سب سے آگے ہیں۔ یونیورسٹی ان کی انتھک محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یونیورسٹی گزٹ میں کوویکسین کے کیمیکل ٹرائل، اے ایم یو کے ڈاکٹروں کی خدمات، اور ان علیہ دہندگان کے تعاؤن پر مضامین شامل ہیں جو اس دوران اپنا تعاؤن پیش کرنے کے لئے آگے آئے ۔اے ایم یو کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ نے ویکسینیشن پروگرام کی نگرانی کی اور تقریبا 90000 ویکسین کی خوراک لوگوں کو دی ہے۔ پروفیسر منصور نے یونیورسٹی گزٹ کی بروقت اشاعت پر ادارتی کمیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ادارتی کمیٹی کے اراکین میں محمد فیصل فرید، ڈاکٹر علی جعفر عابدی، ڈاکٹر نفیس فیضی اور عمر شامل ہیں۔

رسم اجراء کے دوران ڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر راکیش بھارگو، پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی، کوآرڈینیٹر سینٹر فار ایمرجنسی میڈیسن پروفیسر محد شمیم، پرسپل ڈاکٹر ضیاءالدین احمد ڈینٹل کالج پروفیسر آر کے تیواری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جے این میڈیکل کالج اسپتال پروفیسر حارث ایم خان اور کمیونٹی میڈیسن شعبہ کی چیئر پرسن پروفیسر سائزہ مہناز بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Prof Aabdi On Urdu Language: اردو اکادمی کی کثیرالجہت سرگرمیوں کی بحالی کیلئے پرجوش، پروفیسر عابدی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.