ETV Bharat / state

انتخابی ضابطوں میں ترمیم پر وائس چانسلر نے مشورہ طلب کیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے عطیہ دہندگان کے زمرہ سے یونیورسٹی کورٹ کے دس اراکین کے انتخاب کے سلسلہ میں متعلقہ افراد سے ان کے مشورے، تجاویز، رد عمل اور آراء کے حصول کے لیے آخری تاریخ میں 31 جنوری 2021 تک کی توسیع کر دی ہے۔

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 7:47 PM IST

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے مطابق آخری تاریخ کو بڑھانے کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اس سلسلہ میں مشورہ حاصل کیا جا سکے۔

مذکورہ انتخاب کرانے کے لیے اکتوبر 2020 میں وائس چانسلر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی اور لوگوں سے تجاویز اور مشورے طلب کیے گئے تھے۔

اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق اے ایم یو کے عطیہ دہندگان ملک و بیرون ملک کے مختلف خطوں میں موجود ہیں اور انتخاب کے لیے مختلف آن لائن پلیٹ فارم دستیاب ہیں، چنانچہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخاب کے موجودہ ضابطوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ان میں ترمیم و تبدیلی کی جائے۔

انتخابی ضابطوں میں ترمیم پر وائس چانسلر نے مشورہ طلب کیا
انتخابی ضابطوں میں ترمیم پر وائس چانسلر نے مشورہ طلب کیا

لوگوں کی رائے اور تجاویز موصول ہونے کے بعد حسب ضرورت ضابطوں میں تبدیلی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کے اعتبار سے انتخابی ضابطوں میں ترمیم سے انتخابی عمل زیادہ آسان اور شفاف ہو جائے گا۔ مشورے بذریعہ ڈاک رجسٹرار، اے ایم یو کے نام اور بذریعہ ای میل پر ارسال کئے جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.