ETV Bharat / state

مولانا کلب صادق کی وفات پر اے ایم یو وائس چانسلر کا اظہار تعزیت - اترپردیش نیوز

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور ممتاز شیعہ عالم دین مولانا ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم سے ان کا گہرا تعلق تھا اور ان کا شناساؤں میں ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی۔

maulana kalbe sadiq
مولانا کلب صادق
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 7:10 PM IST

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ان کی گہری وابستگی تھی اور ان کے انتقال سے معاشرے میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے، جس کی تلافی مشکل ہے۔

پروفیسر منصور نے مولانا کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔

دینیات فیکلٹی کے سابق ڈین پروفیسر سید علی محمد نقوی نے مولانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب صادق نے اے ایم یو سے عربی میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ اے ایم یو کورٹ کے ممبر بھی رہے تھے۔

maulana kalbe sadiq
مولانا کلب صادق

انہوں نے کہا کہ مولانا کلب صادق نے ہمیشہ فرقہ وارانہ اتحاد اور تعلیم کے توسیع پر زور دیا اور معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان ان کی بڑی قدرو منزلت تھی۔

مزید پڑھیں:

مولانا کلب صادق : ایک عہد کا خاتمہ

غور طلب ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر عالمی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین ڈاکٹر سید کلب صادق نے گزشتہ دیرشب81 برس کی عمر میں دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا۔

مولانا کلب صادق 22 جون 1939 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.