ETV Bharat / state

AMU Teachers Press Conference ٹیچرز ایسوسی ایشن انتخابات کے تعلق سے اساتذہ کی پریس کانفرنس - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی(اموٹا) کے انتخابات کے لیے سکریٹری کی جانب سے اب تک ووٹر لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ اے ایم یو اساتذہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں سکریٹری پروفیسر نجم الاسلام پر انتخابات میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزامات عائد کیا گیا ہے۔

اموٹا انتخابات کو لیکر اساتذہ کا پریس کانفرنس

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 5:45 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اساتذہ کے بڑھتے دباؤ کی وجہ سے 31 اگست 2022 کو چیف الیکٹورل آفیسر نے اے ایم یو ٹیچرز ایسوسی ایشن (اموٹا) کے انتخابات کا اعلان کیا تھا، جس سے دیگر ساتذہ میں خوشی کا ماحول تھا، تاہم اموٹا انتخاب کی خواہش رکھنے والے اساتذہ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب انہیں معلوم ہوا کہ ابھی تک ووٹر لسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ انتخابی افسر کے مطابق کہ اموٹا کے سکریٹری پروفیسر نجم الاسلام کی جانب سے انہیں ووٹر لسٹ اب تک فراہم نہیں کی گئی ہے۔ AMU Teachers Press Conference

ویڈیو

دوسری طرف ایسوسی ایشن سکریٹری پروفیسر نجم الاسلام نے چیف الیکشن آفیسر کو خط لکھ کر انتخابی عمل کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا ہے۔ اموٹا کے سکریٹری نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ان سے پوچھے بغیر کیا گیا، جبکہ الیکشن افسر کا کہنا ہے کہ جس میٹنگ میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، اس میں ایسوسی ایشن سکریٹری خود موجود تھے۔

اے ایم یو اساتذہ کی جانب سے منعقد ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اموٹا آئین کے مطابق AMUTA کی مدت دو سال کی ہے، اس لیے موجودہ اموٹا کی مدت اپریل 2020 میں ہی ختم ہو گئی تھی، تاہم کورونا وبا کی آڑ میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔ دو سال کے لیے ملتوی کر دیئے گئے۔

پریس کانفرنس میں موجودہ پروفیسر نثار احمد نے کہا کہ سیکرٹری پروفیسر نجم الاسلام نے اپنے سیکرٹری دفتر میں تالا لگایا ہوا ہے، انہوں نے ابھی تک اموٹا کے انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ نہیں دی ہے جو ان کو 3 ستمبر تک دینی تھی، تو اب 15 ستمبر کو پولنگ کیسے ہوگی؟ اساتذہ کا الزام ہے ایسا لگتا ہے کہ سیکرٹری نہیں چاہتے کہ اموٹا انتخابات ہو۔ AMU teachers press conference regarding Amota election

مزید پڑھیں:

اساتذہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بروقت انعقاد نہ ہونا جمہوریت پر بڑا حملہ ہے جسے اساتذہ برادری کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات ہر صورت میں 15 ستمبر کو کرائی جائے، نہیں تو اساتذہ کی جانب سے اپنی اقدار اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ایک بڑی تحریک چلائی جائے گی۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اموٹا کے انتخابات طے شدہ تاریخ پر نہیں کرائے جاتے ہیں تو یونیورسٹی انتظامیہ موجودہ اموٹا سکریٹری کی تسلیم کو مسترد کرے۔

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں اساتذہ کی پریس کانفرنس میں پروفیسر نثار احمد خان، پروفیسر چاندنی بی، ڈاکٹر عبید احمد صدیقی، ڈاکٹر اشرف متین، ڈاکٹر سعد بن جاوید، ڈاکٹر جمیل احمد موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.