ETV Bharat / state

AMUTA Election Results اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن الیکشن کے نتائج کا اعلان، پروفیسر خالد صدر منتخب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کے الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں پروفیسر محمد خالد (صدر)، ڈاکٹر عبید احمد صدیقی (سیکرٹری) اور ڈاکٹر سعد بن جاوید (جوائنٹ سکریٹری) منتخب ہوئے۔

اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن الیکشن کے نتائج کا اعلان، پروفیسر خالد صدر منتخب

author img

By

Published : May 24, 2023, 3:57 PM IST

اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن الیکشن کے نتائج کا اعلان، پروفیسر خالد صدر منتخب

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخاب کی ووٹنگ گزشتہ روز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوئی جس کے ووٹوں کی گنتی تقریبا 8 بجے شروع کی گئی اور انتخاب کے نتائج کا اعلان دیر رات کیا گیا۔ جس میں پروفیسر محمد خالد (صدر)، ڈاکٹر عبید احمد صدیقی (سیکرٹری) اور ڈاکٹر سعد بن جاوید (جوائنٹ سکریٹری) منتخب ہوئے۔

اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی کے نو منتخب عہدیداران:

1. جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، شعبہ ریڈیو ڈائگنوسس کے پروفیسر محمد خالد صدر منتخب ہوئے (590 ووٹس)
2. جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، شعبہ اینستھیزیا کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبید صدیقی سیکرٹری منتخب ہوئے۔ (558 ووٹس)
3. اے ایم یو شعبہ نباتیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعد بن جاوید جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے ( 455 ووٹس)

اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر، سیکرٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے علاوہ کل 18 امیدوار میں سے 8 امیدوار اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن کا بھی انتخاب ہوا ہے۔ جنرل باڈی کے ذریعہ مقرر کی گئی الیکشن آفیسر پروفیسر عمرانہ نسیم نے اسٹاف کلب میں انتخاب کے نتائج کا اعلان کو کر دیا لیکن اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کیا یونیورسٹی انتظامیہ ان نتائج کو تسلیم کرتی ہے۔

بتا دیں کہ اساتذہ کے اس الیکشن کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے روکنے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔ یونیورسٹی رجسٹرار محمد عمران نے ایک خط بھی جاری کر کے الیکشن کو غیر آئنی قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے جواب میں جنرل باڈی کے ذریعہ مقرر کی گئی الیکشن آفیسر پروفیسر عمرانہ نسیم نے کہا کہ "رجسٹرار کو اس میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کا شیڈول جاری کرنا ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ٹیچرس ایسوسی ایشن میں کہیں بھی وائس چانسلر یا رجسٹرار کا کوئی کردار نہیں ہے۔ یہ ایک خود مختار باڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق 23 مئی کو ہوگا۔ وہیں یہ بھی بتا دیں کہ پانچ سال بعد ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخاب ہوئے جس میں امید سے زیادہ 84 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کے الیکشن تنازعہ کے باوجود منعقد کیا گیا، امید سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ اساتذہ نے اس دن کو عید کا دن قرار دیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں انتظامیہ یونیورسٹی کے جمہوری نظام کا گلا گھونٹے کا کام کر رہی تھی۔ اساتذہ اور طلبہ کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی کیمپس میں کسی بھی طرح کے الیکشن کو یقینی نہیں بنایا گیا، گزشتہ برس ووٹنگ سے ایک روز قبل سابق وائس چانسلر طارق منصور نے ان الیکشن کو ملتوی کرکے دوبارہ کروانے کا چھوٹا وعدہ کیا تھا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور اے ایم یو جیسی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی میں جمہوری نظام کا ہونا لازمی ہیں۔ نو منتخب عہدیداران سے ہمیں امید ہے کہ وہ یونیورسٹی کی آواز بن کر ادارے اور ملت کے حق میں کام کریں گے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل یونیورسٹی رجسٹرار کے خط کے بعد اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کے الیکشن پر ایک بار پھر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا کیونکہ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے کارگذار سیکریٹری کی جانب سے وائس چانسلر کو بتایا گیا تھا کہ 23 مئی کو ہونے والا الیکشن غیر آئینی ہے۔ ایسے میں یہ سب کچھ جو ہورہا ہے وہ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کے سیکشن 21 کے مطابق نہیں ہے۔ جس سے متعلق یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد عمران نے ایک خط جاری کر اس کو غیر آئنی قرار دیتے ہوئے الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Election Controversy اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا الیکشن ایک بار پھر تنازعہ کا شکار

وہیں بتا دیں کہ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخاب کی ووٹنگ تین سال بعد کل یونیورسٹی اسٹاف کلب میں صبح 8 بجے سے سام پانچ بجے تک ہوئی، جس میں تقریبا 1400 ووٹرس نے حصہ لیا۔ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن صدر کے لئے کڑا مقابلہ پروفیسر خالد اور نثار، سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر عبید صدیقی اور اشرف متین کے درمیان ہوا۔ جس میں پروفیسر محمد خالد (صدر)، ڈاکٹر عبید احمد صدیقی (سیکرٹری) اور ڈاکٹر سعد بن جاوید (جوائنٹ سکریٹری) منتخب ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.