ETV Bharat / state

اے ایم یو اساتذہ کی انوکھی پہل - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کے دو اساتذہ نے کورونا وائرس کی لڑائی میں مدد اور ڈاکٹرز کی حفاظت کے لیے ایک خاص "فیس شیئلڈ" بنایا ہے، جس کی قیمت محض 10 سے 15 روپیے ہے۔

اے ایم یو اساتذہ کی انوکھی پہل
اے ایم یو اساتذہ کی انوکھی پہل
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 4:58 PM IST

اے ایم یو ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سید فہد انور اور شعبہ پیٹرولیم اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد رضوی نے کورونا وائرس کے قہر سے لڑائی اور ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے ایک خاص فیس شیئلڈ بنائی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس کا استعمال اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کر رہے ہیں۔ یہ خاص فیس شیئلڈ فارم، ایلاسٹک بینڈ، ٹیپ اور پلاسٹک شیٹ سے تیار کی گئی ہے، جس کا ڈیزائن مشین سے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جاوید احمد رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں بتایا کہ کورونا وائرس اچانک سے پوری دنیا میں اتنی تیزی سے پھیلا تو دنیا میں فیس شیئلڈ کی بہت کمی ہوگئی، جس کی وجہ سے بھارت میں بھی اس کی کمی ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹر کافی پریشان ہیں۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج نے ہم لوگوں سے رابطہ کیا اور کہا کہ آسانی سے جو مواد دستیاب ہو اس کی مدد سے فیس شیئلڈ بنا دیں، تو ہم لوگوں نے چار سے پانچ مختلف طریقوں کی تیار کی۔

شعبہ پیٹرولیم اسٹڈیز
شعبہ پیٹرولیم اسٹڈیز

ان میں سے ایک جواہر لال نہرو میڈیکل کالج نے چنی اور اسی کی پیداوار کر کے ڈاکٹرز کے لئے ڈاکٹرز کو دستیاب کروادی۔

ڈاکٹر جاوید احمد رضوی نے مزید بتایا کہ اگر اس کی بڑی تعداد میں پیداوار کی جائے تو 10 سے 15 روپے کی قیمت آئےگی۔ تقریباً 300 فیس شیئلڈ میڈیکل کالج کو مہیا کرائی گئی ہیں، جس کو ڈاکٹرز کورونا وائرس کے علاج میں استعمال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.