ETV Bharat / state

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انتظامیہ کی مخالفت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے عہدیداروں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے مختص کی گئی احتجاجی جگہ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے لگایا گیا بورڈ کوہٹا دیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انتظامیہ کی مخالفت
author img

By

Published : Jun 13, 2019, 8:02 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 11:04 AM IST

چند روز پہلے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج کے لیے مخصوص جگہ مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں کسی بھی جگہ طلبہ اپنی مرضی سے احتجاج نہیں کر سکتے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انتظامیہ کی مخالفت
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انتظامیہ کی مخالفت
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھرنے اور احتجاج سے یونیورسٹی میں پڑھائی کا ماحول متاثر ہوتا ہے، طلبہ اور اور ملازمین کو آنے جانے میں پریشانی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کسی بھی طرح کا احتجاج اور دھرنا یونیورسٹی شیخ الجامعہ کی رہائش اور دفتر کے سو میٹر تک نہیں ہوگا کیونکہ اس سے یونیورسٹی کے پڑھائی کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے احتجاج کے لیے مخصوص جگہ مقرر کردی گئی ہے ، ذاکر حسین انجینئرنگ کالج کے سامنے ڈک پوائنٹ کے نزدیک یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بورڈ لگایا تھا جس پر اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں جائے احتجاج، دھرنا استھل اور دھرنا سائیڈ لکھا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بورڈ لگانے کے بعد یونیورسٹی طلبہ نے اس کی مخالفت کی اور طلبہ یونین کے صدر سلمان امتیاز اور نائب صدر حمزہ سفیان کی موجودگی میں بورڈ کو ہٹایا۔

طلبہ یونین کے نائب صدر حمزہ سفیان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتظامیہ سے احتجاج کی مقررہ جگہ سے بورڈ کو ہٹانے کی درخواست کی تھی لیکن انتظامیہ نے اُن کی بات نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے وہاں سے بورڈ کو کل رات خود ہی ہٹا کر پراکٹر آفس بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ انہیں احتجاج کرنے کی جگہ نہیں بتا سکتی اُن کی بات جہاں پر سنی جائے گی وہ وہی پر احتجاج کریں گے اور یہ اُنکا ڈیموکریٹک رائٹ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 11:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.