طلبہ یونین کے نائب صدر حمزہ سفیان اور سیکریٹری حذیفہ عامر رشدی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی تاناشاہی نہیں چلے گی، یونیورسٹی انتظامیہ نے نائب صدر کے ساتھ چار طلبأ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو کہ غلط ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے طلبہ یونین طلبأ و طالبات کے مسائل کے حل کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سے ملنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ یونین سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
طلبہ یونین کا مطالبہ ہے کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالے جب تک یونیورسٹی انتظامیہ یونین سے نہیں ملے گی وہ انتظامیہ بلاک سے نہیں جائیں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل طلبہ یونین کے سیکریٹری حذیفہ عامر رشدی نے یونیورسٹی رجسٹرار کے دفتر میں تالا لگایا تھا۔