ETV Bharat / state

AMU Hostels to Reopen: دو سال بعد ہاسٹل کھولے جانے پر طالبات نے خوشی کا اظہار کیا

کورونا وبا کے سبب دو سال سے بند علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے ہالوں کو اب مرحلے وار طریقے سے کھولے جانے پر طالبات نے خوشی کا اظہار کر اللہ کا شکر ادا کیا۔ AMU Students To Return To Hostels

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 4:01 PM IST

AMU Hostels To Reopen: دو سال بعد ہاسٹل کھولے جانے پر طالبات نے خوشی کا اظہار کیا

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 20 سے زیادہ رہائشی ہال موجود ہیں، جہاں پر خاصی تعداد میں طلبہ رہتے ہیں۔ کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو سال سے تمام ہال کو بند کر دیا گیا تھا، طلبہ کی کلاسز آن لائن چل رہی تھی لیکن اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو مرحلہ وار طریقے سے کھولا جا رہا ہے اور طلبا و طالبات واپس اپنے ہال میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ Corona Impact On AMU

اے ایم یو کے سب سے بڑے تقریبا پندرہ سو طالبات کے ہال بیگم عزیز النساء کی طالبات AMU Students نے بھی دو سال کے بعد اپنے ہال میں واپس آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔طالبات کا کہنا ہے ویسے تو گزشتہ دو برسوں سے ہماری آن لائن کلاس چل رہی تھی ہم روزانہ اپنے اساتزہ سے بات چیت کرتے تھے لیکن آن لائن کلاسز اور آف لائن کلاسز میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش یہی تھی کہ ہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہال میں رہ کر تعلیم و تربیت حاصل کریں کیونکہ یہاں کی تاریخ، یہاں کی روایات، یہاں کی تربیت دیگر یونیورسٹیوں سے مختلف ہیں۔ آن لائن کلاسز کے دوران ہم ان تمام چیزوں سے محروم ہو رہے تھے لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ یونیورسٹی کو کھولا جا رہا ہے۔ طلبہ و طالبات ہال میں آنا شروع کر دیے ہیں۔ یونیورسٹی کے ہال میں تمام سہولیات موجود ہوتی ہیں۔ وارڈن، پروسٹ، سینیئر اور اساتذہ کی سرپرستی میں تربیت حاصل ہوتی ہے۔اسی لئے ہم ہال میں رہائش کرتے ہیں وہ آن لائن کلاسز کے دوران نہیں مل رہی تھی۔ AMU Hostels To Reopen

یہ بھی پڑھیں: All AMU Classes will go Online to Offline After Eid: عید کے بعد تک اے ایم یو کی تمام کلاسز آن لائن سے آف لائن ہوجائے گی

طالبات نے بتایا کہ 'بیگم عزیزالنساء ہال' بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی والدہ کے نام پر منسوب ہے۔ یہ یونیورسٹی کا نیا ہال ہے، یہ یونیورسٹی کے دیگر طالبات کے ہال سے مختلف ہیں یہاں کی سہولیات اچھی اور جدید ہیں۔ یہاں کا ریڈنگ روم، کامن روم، لائبریری، پارک، کھانا، اسٹاف وغیرہ بہت اچھے ہیں، ان تمام سہولیات اور اپنے سینیئر کو ہم آن لائن کلاسز کے دوران یاد کررہے تھے لیکن اب اللہ کا شکر ہے مرحلے وار طریقے سے ہی صحیح یونیورسٹی کو اب کھولا جا رہا ہے اور عید کے بعد تک یونیورسٹی کی تمام کلاسز کو آن لائن سے آف لائن شروع کر دیا جائے گا، یعنی تمام طلباء و طالبات یونیورسٹی کے رہائشی ہالوں میں واپس آجائیں گے۔ AMU Hostels To Reopen

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.