ETV Bharat / state

AMU Students on Haryana Mob Lynching: ہریانہ موب لنچنگ کے خلاف اے ایم یو طلبہ کا احتجاج - Mob Lynching of Rahul Khan

ہریانہ میں گزشتہ روز ہوئی موب لنچنگ Haryana mob lynching کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے باب سید پر احتجاج کیا AMU Students on Haryana Mob Lynching اور صدر جمہوریہ کے نام یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے موب لنچنگ کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔

Haryana Mob lynching
Haryana Mob lynching
author img

By

Published : Dec 22, 2021, 9:27 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) کے طلبہ نے منگل کے روز ہریانہ میں ہوئے راہول خان کی موب لنچنگ Haryana mob lynching کے خلاف یونیورسٹی کے باب سید پر احتجاج AMU students protest on Haryana Mob Lynching کیا اور صدر جمہوریہ کے نام انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے موب لنچنگ کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو
یونیورسٹی طلبہ نے احتجاج کے بعد ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام علی گڑھ کے ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو دیا جس کی نقل چیف جسٹس آف انڈیا کو بھی بھیجی گئی۔ میمورنڈم کے مطالبات ذیل میں کچھ اس طرح ہیں۔ 1 موب لنچنگ اور اسلاموفوبیا کے خلاف قانون بنایا جائے۔ 2۔ راہول خان کی موب لنچنگ کرنے والے مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ 3۔ راہول خان کے گھر والوں کو معاوضہ دیا جائے۔
اس موقع سے یونیورسٹی طلبہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے تب سے ملک میں موب لنچنگ Mob lynching میں اضافہ ہوا ہے اور رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، مسلمانوں کو کسی نہ کسی شکل میں مستقل نشانہ بنایا جا رہا ہے اسی لیے ہمارا صدر جمہوریہ سے مطالبہ ہے کہ اس کے خلاف قانون بنایا جائے تاکہ موب لنچنگ کو روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ نے میمورنڈم حاصل کرنے کے بعد بتایا کہ یونیورسٹی طلبہ نے آج ہریانہ میں ہوئی موب لنچنگ کے خلاف احتجاج کیا اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا ہے جو صدر جمہوریہ کو پہنچا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہریانہ میں واقع پلور کے گاؤں رسول پور کے رہائشی 22 سالہ نوجوان راہول خان کو اس کے اپنے ہی دوستوں نے قتل کردیا، جس کی ایف آئی آر، آئی پی سی 209 اور 304 اے کے تحت چندہاٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ معاملے میں اب تک ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر متعدد زخموں کے نشان ملے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.