ETV Bharat / state

اے ایم یو طلبہ نے کنٹرولر امتحان کو بتایا ڈکٹیٹر - اترپردیش نیوز

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے آج یونیورسٹی کنٹرولر دفتر پر احتجاج کیا۔ یونیورسٹی کنٹرولر کو ڈکٹیٹر بتاتے ہوئے جلد سے جلد پی ایچ ڈی کے انٹرویو کروا کر دخلہ دینا کا مطالبہ کیا۔

amu students protest against controller examination
یونیورسٹی کنٹرولر دفتر پر احتجاج
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 7:29 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کروانا ہر والدین کا خواب ہوتا ہے اور جس خواب کو پورا کرنے نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک کے بھی طلبا و طالبات یونیورسٹی میں داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے ہی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے خواہشمند طلبہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل پی ایچ ڈی داخلہ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور اب ان کو بے صبری سے انتظار ہے کہ انتظامیہ جلد سے جلد انٹرویو کرائے تاکہ وہ داخلہ لے کر اپنے والدین اور اپنے خواب کو پورا کر سکیں۔

احتجاج میں موجود طلبہ کا اے ایم یو انتظامیہ خاص کر کنٹرولر پر الزام ہے کہ وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ایچ ڈی کے انٹرویو نہیں کرا رہے ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے اگر انتظامیہ آف لائن نہیں کرانا چاہتا تو ہم آن لائن دینے کیلئے تیار ہیں۔

پی ایچ ڈی داخلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے فاہد نے بتایا، 'ہم یہاں اے ایم یو کنٹرولر سے ملنے آئے ہیں۔ ہم لوگوں نے پی ایچ ڈی کا داخلہ امتحان دیا تھا۔ ہم سب نے داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور ہم میں سے کچھ لوگ نیٹ، جے آر ایف ہیں۔ لیکن ہمارا اب تک ڈیڑھ سال ہو گیا انٹرویو نہیں ہوا۔ ہمیشہ انتظامیہ جھوٹے وعدے کرتا ہے اب آ جائے گی اور اب آجائے گی تاریخ۔'

فاہد نے مزید بتایا، 'ابھی جیسا آپ نے دیکھا این ای ای ٹی کا امتحان ہو چکا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ طلبہ شامل ہوئے تھے۔ جے ای ای کا امتحان ہوا، جے این یو اور بی ایچ یو میں پی ایچ ڈی کے داخلے ہو چکے ہیں۔ لیکن ہماری اے ایم یو میں یہاں تک کہ آرٹس فیکلٹی کے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی نہیں نکالے۔ انٹرویو تو ہونا دور کی بات ہے۔ ہم سب پریشان ہیں۔ کرائے پر رہتے ہیں کیونکہ اے ایم اے انتظامیہ ہمیں اے ایم یو میں رہنے نہیں دیتا۔

ایک بار پہلے ملے تھے کنٹرولر سے جس میں کنٹرولر کا سلوک بہت زیادہ خراب تھا۔ صحیح سے بات نہیں کر رہے تھے، ان میں بہت تاناشاہی ہے۔'

aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

پی ایچ ڈی کے خواہشمند کامران نے بتایا، 'ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں جلد سے جلد تاریخ بتائی جائے پی ایچ ڈی کے انٹرویو کی اور اگر اے ایم یو انتظامیہ آف لائن نہیں لینا چاہ رہا ہے تو ہم آن لائن دینے کے لیے تیار ہیں۔'

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی میں سی پی آئی نے احتجاج کیا

پی ایچ ڈی کے انٹرویو سے متعلق کسی بھی طرح کے بیان بازی سے انتظامیہ بچتا نظر آیا یہاں تک موقع پر موجود پراکٹر دفتر کے عہدیداران نے بھی کسی طرح کا کوئی بیان نہیں دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.