ETV Bharat / state

Debate on Save AMU, Save Act: نصاب سے مودودی کی کتابیں ہٹانے پر 'ایکٹ بچاؤ، اے ایم یو بچاؤ' بحث

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 8:33 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے نصاب سے مولانا مودودی کی کتابوں کو ہٹانے پر یونیورسٹی کیمپس میں طرح طرح کے سوالات اوٹھنے لگے تھے۔ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق کسی بھی کتاب کو نصاب میں ہٹانے یا شامل کرنے کے لئے شعبہ میں بورڈ آف اسٹڈیز کی خصوصی میٹینگ ہوتی ہے، لیکن اس معاملے میں ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ Removal of Maulana Maududi's books from AMU Syllabus

Etv Bharat
Etv Bharat

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ نے آرٹس فیکلٹی میدان میں "اے ایم یو بچاؤ، ایکٹ بچاؤ" کے تحت یونیورسٹی کے موجودہ صورتحال اور یونیورسٹی ایکٹ سے متعلق بحث میں شرکت کی۔ Save AMU, Save Act

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے نصاب سے مولانا مودودی کی کتابوں کو ہٹانے پر یونیورسٹی کیمپس میں طرح طرح کے سوالات اوٹھنے لگے تھے جس میں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز سے مولانا مودودی کی کتابوں کو نصاب سے یونیورسٹی ایکٹ کے خلاف ہٹایا گیا ہے، تو کچھ کا کہنا تھا کہ حکومت کے دباؤ اور حکومت کو خوش کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق کسی بھی کتاب کو نصاب میں ہٹانے یا شامل کرنے کے لئے شعبہ میں بورڈ آف اسٹڈیز کی خصوصی میٹینگ ہوتی ہے جس میں ایکسپرٹس کی بحث کے بعد تجاویز اور تبصرے کو یونیورسٹی اکیڈمک کونسل میں پیش کیا جاتا ہے جس کو اکیڈمک کونسل نصاب میں شامل یا ہٹانے کی منضوری دیتی ہے لیکن شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق نصاب سے مولانا مودودی کی کتابوں کو نہیں ہٹائے گیا ایسا اے ایم یو طلبہ اور طلباء رہنماؤں کا کہنا تھا۔Removal of Maulana Maududi's books from AMU syllabus

جس کے پیش نظر ہی گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اے ایم یو بچاؤ، ایکٹ بچاؤ (Save AMU Save Act) پر بحث کے لئے پوسٹر وائرل ہو رہے ہیں۔ پوسٹر میں آرٹس فیکلٹی میدان میں آج گیارہ بجے طلبہ، تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے بحث میں شریک ہونے کی اپیل کے باوجود بھی اس میں صرف 15 سے 20 ہی طلبہ بحث میں شامل ہوئے جنہوں نے میڈیا سے کیمرے پر بات کرنا تو دور تصاویر لینے کی بھی اجازت نہیں دی، بحث میں موجود طلبہ کے اس فیصلے سے ایسا لگا کے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے منع کر دیا گیا ہوگا کیونکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک وضاحت پیش نہیں کی گئی بیان یا آرڈر کی شکل میں کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے نصاب سے مولانا مودودی کی کن متنازعہ کتابوں یا مضامین کے سبب نصاب سے ہٹادیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اے ''ایم یو بچاؤ، ایکٹ بچاؤ'' کی آج کی بحث میں طلبہ کی تجاویز کے مطابق جلد طلبہ کی جانب سے ایک میمورنڈم یونیورسٹی انتظامیہ کو دیا جائے گا۔ Removal of Maulana Maududi's books from AMU Syllabus

یہ بھی پڑھیں : Firing in AMU premises: فائرنگ میں زخمی طلبا نے ملزموں کی شناخت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.