علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبا گزشتہ تین روز سے مولانا آزاد لائبریری کے سامنے پُرامن احتجاج کی شکل میں پڑھائی کررہے ہیں۔ انہوں نے وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا ہے جس کے ذریعے یونیورسٹی کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز اور امتحانات میں ہم وہ سبھی ورک پورا نہیں کر پارہے ہیں۔ جو آف لائن کیا کرتے تھے اور کرنا ضروری ہے، جیسے پریکٹیکل، کیمیکل ری ایکشن، سروے وغیرہ۔ وہیں لائبریری، سیمینار ہال بند ہونے سے طلبا کو کتابیں فراہم نہیں ہوپارہی ہے، جس سے ان کے مشکلات میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:البرٹ آئنسٹائن کو نوبل انعام ملنے کے سو سال مکمل ہونے پر خصوصی پروگرام
اس تمام مشکلات کے پیش نظر یونیورسٹی طلبہ گزشتہ تین روز سے مولانا آزاد لائبریری کے سامنے پڑھائی کی شکل میں پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ جلد از جلد مولانا آزاد لائبریری سمینار، شعبہ، انٹرنیٹ اور یونیورسٹی کو طلبا کے لیے کھولیں۔
اس دوران طلبا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے یونیورسٹی، لائبریری، سیمنار، وائی فائی اور دیگر چیزیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔