علی گڑھ: ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، اے ایم یو کے شعبہ میکینکل انجینئرنگ کے طلباء کی ٹیم نے ایک خصوصی گاڑی "فینکس 2.0" (تھری ہائی بریڈ وہیکل) جو مینوالی اور الیکٹریکل سے چلتی ہے اس گاڑی کو انجینئرنگ کالج میں ہی طلبا نے اپنے اساتذہ کی سرپرستی میں ڈیزائن،مینوفیچرنگ اور فیبریکیسن کرکے ایک ہائی بریڈ وہیکل تیار کی۔ مذکورہ ٹیم نےحال ہی میں پنجاب کی ایل پی یو یونیورسٹی میں منعقد ایفی سائیکل 2022 مقابلے میں حصہ لیا ۔جس میں اے ایم یو طلبہ کی ٹیم نے بیسٹ انوویشن ایوارڈ حاصل کیا ۔جس میں ان کو دس ہزار روپے کا چیک اور ایک ٹرافی ملی۔ EFFI CYCLE Competition 2022
تھری ہائی بریڈ وہیکل تیار کرنے والے طلباء نے مقابلے میں اپنی اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا مستقبل میں ہم اس طرح کی مزید وہیکل تیار کریں گے۔ طلباء نے بتایا اس وہیکل کا نام 'فینکس 2.0' ہے اس کو تیار کرنے میں تقریبا دو لاکھ کا خرچہ آیا ہے اور اِس میں دو لوگ بیٹھ کر اس کو سائیکل کی طرح چلا سکتے ہیں۔
طلباء نے بتایا بیسٹ انوویشن ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے ہم نے مقابلے میں جج کو یہ دکھایا کے ڈرائیور کس پوزیشن میں ہے، جس کی بنا پر ہی ہم کو بیشٹ انوویشن ایوارڈ ملا۔ طلباء نے یقین دہانی کرائی کے مستقبل میں ہم اسی طرح کے اور انویٹو ٹیکنیک سے لیس وہیکل تیار کرکے مقابلے میں ایوارڈ حاصل کرکے اپنے ادارے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
واضح رہے کہ اے ایم یو انجینئرنگ کے طلباء تعلیم کے دوران کی کالج کی ورکشاپ میں اس طرح کے مختلف گاڑیاں اور ماڈل تیار کرتے رہتے ہیں اور قومی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے کر ایوارڈ حاصل کرتے ہے۔
مزید پڑھیں:Recruitment Fair at AMU اے ایم یو کے اسی سے زائد طلبہ کو ملازمت کی پیشکش