ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے 'قومی ایفی سائیکل 2021 ورچوئل مقابلہ' میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ Hybrid Electric Vehicle Competition
ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سوسائٹی آف آٹوموٹیو انجینئرنگ (ایس اے ای) کی 'گرین وارئیرس' کی ڈیزائن کردہ تین پہیوں والی ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل "جیک ڈا" (JACKDAW) نے 'قومی ایفی سائیکل 2021 ورچوئل مقابلہ' میں کل ہند سطح پر مجموعی طور سے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ ہونڈا، ماروتی سزوکی اور آئی سی اے ٹی اس مقابلے کے اسپانسر تھے۔ Society of Automotive Engineers (SAE) Z H College of Engineering and Technology Green Warriors three-wheeled hybrid electric vehicle Jackdaw
پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور ماحولیاتی مسائل کے سبب الیکٹرک گاڑیاں وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ پر توجہ دے رہی ہیں اور امید ہے کہ آئندہ وقت میں ان گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔
ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کی 9 رکنی ٹیم گرین وارئیرس کے چھ ماہ تک پروجیکٹ پر کام کرنے کے بعد بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گرین وارئیرس کے ذریعہ ڈیزائن کردہ تین پہیوں والی ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل "جیک ڈا" (JACKDAW) نے 'قومی ایفی سائیکل 2021 ورچوئل مقابلہ' میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔