ETV Bharat / state

AMU Students Leader Arrested اے ایم یو اسٹوڈنٹ لیڈر فرحان زبیری گرفتار، طلبہ کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 11:50 AM IST

Updated : Sep 23, 2023, 1:18 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسٹوڈنٹ لیڈر فرحان زبیری کو گذشتہ شب علی گڑھ پولیس کے گرفتار کرنے کے بعد سے ہی یونیورسٹی طلبہ کے تینوں مرکزی گیٹ بند کرکے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بے قصور فرحان زبیری کو جلد رہا کیا جائے۔

اے ایم یو طلباء رہنما فرحان زبیری گرفتار

علیگڑھ: 'علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ ہر ظلم و زیادتی اور غلط کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی علاقے، ملک اور مذہب سے متعلق ہو۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے طلبہ اور اسٹوڈنٹ لیڈرز کے خلاف مقدمات درج ہوتے رہتے ہیں اور ان کو پولیس گرفتار کرتی رہتی ہے' اے ایم یو کے ریسرچ اسکالر و طالب علم رہنما رہنما زید شیروانی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

گذشتہ روز دیر رات یونیورسٹی باب سید پر طلبہ کے ساتھ موجود طالب علم رہنما رہنما زید شیروانی نے بتایا کہ مجھے گرفتار کرنے کی کوشش سے قبل علی گڑھ پولیس نے طالب علم رہنما فرحان زبیری کو یونیورسٹی سینٹنری گیٹ کے قریب سے گرفتار کرچکی تھی۔ بغیر کسی نوٹس اور چارج کے مجھے بھی پولیس نے گرفتار کرنے کی پوری کوشش کی۔ یونیورسٹی سرکل کے قریب پان والی کوٹھی پر کی میری کار کے انتظار میں پولیس کھڑی تھی لیکن موقع پر طلبہ نے پہنچ کر مجھے بچا لیا۔

شیروانی نے اے ایم یو انتظامیہ کے ذریعے علیگڑھ انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد فرحان زبیری کو رہا کیا جائے بصورت دیگر کل یعنی آج قانونی طریقے سے ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا جس کو دنیا دیکھے گی۔ فرحان زبیری کی رہائی کے لئے باب سید پر موجود طلبہ نے بھی مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ہمارے بڑے بھائی اور طالب علم رہنما فرحان زبیری کو رہا کیا جائے۔ طلبہ نے فرحان زبیری کو بے گناہ بھی بتایا۔

اطلاع کے مطابق فرحان زبیری کی گرفتاری اور زید شیروانی کی گرفتاری کی کوشش کے بعد یونیورسٹی کے مختلف رہائش ہالوں، لائبریری، لائبریری کینٹین سے طلبہ بڑی تعداد میں اکھٹا ہو کر کیمپس میں نعرے بازی کی اور احتجاج کرتے ہوئے فرحان زبیری کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ طلبہ نے یونیورسٹی کے تینوں مرکزی گیٹ (میڈیکل گیٹ، باب سید اور سینٹنری گیٹ) کو بند کر رکھا ہے۔ دھرنے پر بیٹھے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ 'بے گناہ فرحان زبیری کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔ وہیں گزشتہ دیر رات تک باب سید پر یونیورسٹی پراکٹ، ڈپٹی پراکٹر اور اسسٹنٹ پراکٹر کی غیر موجودگی نے طلبہ اور اساتذہ کو اس پورے معاملے پر سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Mathematics Department اے ایم یو کا شعبہ ریاضی ہندوستان میں نمبر ایک پر

گزشتہ روز دیر رات تک پولیس اور یونیورسٹی پراکٹر کی جانب سے کیمرے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ پراکٹر نے ٹیلی فون پر سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا فرحان زبیری کے خلاف درج پرانے مقدمے کے تحت ہی گرفتار کیا گیا ہوگا۔ طلبہ باب سید بند کرکے دھرنا دے رہے ہیں۔ واضح رہے آج شام یونیورسٹی کے تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں اے ایم یو الومنائی افیئر کمیٹی اور ایک پرائیویٹ ایوینت کمیٹی کے زیر اہتمام مشاعرہ بھی منعقد کیا جارہا ہے جس کی طلباء اور سینیئر سابق طلباء کیمپس، میڈیا اور سوشل میڈیا پر مخالف بھی ہو رہی ہے، اسی لئے بھی فرحان زبیری کی گرفتاری کو مشاعرے سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

Last Updated : Sep 23, 2023, 1:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.