ETV Bharat / state

اے ایم یو: لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے کے لیے طلبا کا انتظامیہ پر دباؤ - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم اشرف علی گزشتہ پانچ روز سے لاپتہ ہیں جس کی تلاش کو لے کر طلبا نے انتظامیہ بلاک پر پہنچ کر دباؤ بنایا۔

amu student ashraf ali missing from last five days
لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے کے لیے طلبہ کا انتظامیہ پر دباؤ
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 5:46 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والے اشرف علی گزشتہ 23 فروری سے لاپتہ ہیں۔ اشرف علی بی اے فائنل ایئر (فارن لینگویج) کا طالب ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اشرف علی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 5 روز قبل آخری بار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کے قریب موجود شمشاد مارکٹ پر دیکھا گیا جہاں کچھ طلبا سے اس کی بات بھی ہوئی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے اور اس کا موبائل بند جا رہا ہے۔

اشرف علی اے ایم یو کے سر سید ہال (ساؤتھ) مشتاق منزل میں رہتا تھا۔ گزشتہ پانچ روز سے لاپتہ اشرف علی کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل پایا جس کی وجہ سے طلبا میں بےچینی ہے، وہی صبر کرتے کرتے لاپتہ اشرف علی کے بھائی اور بہنوئی بہار سے علی گڑھ پہنچ چکے ہیں جس کے بعد یونیورسٹی طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ بلاک پر جا کر انتظامیہ پر اشرف علی کو جلد سے جلد ڈھونڈنے کے لئے دباؤ بنایا اور رجسٹرار سے ملاقات کی۔

اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) سے ملاقات کے بعد لاپتہ اشرف علی کے بھائی محمد ایاز عالم نے بتایا کہ ہماری رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علیگڑھ ایس ایس پی خود اشرف علی کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں اور بہت جلد اشرف علی کو ڈھونڈ لیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

محمد ایاز عالم نے کہا کہ ہمارا یونیورسٹی انتظامیہ سے یہی مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد میرے لاپتہ بھائی کو ڈھونڈا جائے۔

amu student ashraf ali missing from last five days
لاپتہ اشرف علی کے بھائی محمد ایاض عالم

اے ایم یو طلبا رہنما فرحان زبیری نے بتایا کہ اے ایم یو طالب علم اشرف علی گذشتہ پانچ روز سے لاپتہ ہے جس کے لیے ہم سبھی فکر مند ہیں۔ ہماری رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد سے جلد علی گڑھ پولیس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اشرف علی کو ڈھونڈ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

تیسری بیوی کو دبئی سے وہاٹس ایپ پر طلاق

فرحان زبیری نے مزید بتایا کہ رجسٹرار صاحب نے کہا ہے کہ اشرف علی کا موبائل سرویلنس پر لگایا ہوا ہے، اشرف علی کے موبائل کی کال ڈیٹیل سے کچھ سراغ نہیں مل پا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے موبائل کی وہاٹس ایپ چیٹ کی تفصیلات نکالی جا رہی ہے۔ امید ہے جو شام تک آ جائے گی جس کے بعد معلوم چلے گا اشرف علی نے آخری مرتبہ کس سے اور کیا بات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.