اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کی پروفیسر ڈاکٹر سائرہ مہناز کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پبلک ہیلتھ (آئی اے پی ایچ) میں بھارت کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 31 جنوری 2024 تک اس عہدے پر فائز رہیں گی۔
صحت عامہ کے شعبہ میں ڈاکٹر سائرہ مہناز کی مجموعی خدمات اور ان کے عالمی اثرات کے باعث انہیں یہ عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پبلک ہیلتھ ایک عالمی صحت عامہ کے میدان میں معیاری تعلیمی، تحقیقی و سماجی خدمات کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے۔ مختلف ملکوں کے صحت عامہ کے ماہرین اس سے وابستہ ہیں۔
اے ایم یو کے کیمسٹری شعبہ کے ریسرچ اسکالر حذیفہ یاسر خان کو انسٹی ٹیوٹ آف اسکولز، بینگلور نے "ینگ ریسرچر ایوارڈ 2020" سے نوازا ہے۔
مزید پڑھیں:
اے ایم یو: لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے کے لیے طلبا کا انتظامیہ پر دباؤ
حذیفہ یاسر خان کو بائیو آرگینک کیمسٹری، جرنل میں شائع ہونے والے ان کے ایک ریسرچ پیپر کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔ حذیفہ کو پانچ سال کے لیے حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کی انسپائر ریسرچ اسکالر شپ بھی حاصل ہوئی ہے۔