عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے یونیورسٹی کے قلعہ (فورٹ) اور پٹواری نگلا کی زمین سمیت ملحقہ کے دیگر جائیدادوں کا سروے کر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔
اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید کے ساتھ پروفیسر ایم وسیم علی (پراکٹر)، ڈاکٹر سید علی نواز زیدی (ڈپٹی ڈائریکٹر) اور پروفیسر شکیل احمد (ممبر انچارج، پروپرٹر) بھی اس دورے میں شریک ہوئے اور یونیورسٹی کی ملکیت اراضی کی سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عبدالحمید نے کہا کہ 'اے ایم یو انتظامیہ یونیورسٹی کی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور جلد ہی یونیورسٹی کے زیر ملکیت پلاٹوں اور اراضی کے علاقوں میں باڑ لگا دی جائے گی اور ان علاقوں میں ستون اور بورڈ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اقدامات کے لیے تجاویز پیش کرنے کو بھی کہا۔
یہ بھی پڑھیں: 'بھارت میں اسلاموفوبیا کو سرکاری سطح پر فروغ'
واضح رہے کہ حال ہی میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے اے ایم یو قلعہ کے گیٹ پر لگی لوہے کی گریل نکال لی تھی۔