ETV Bharat / state

بھارتی یونیورسٹیز میں اے ایم یو کو چوتھا مقام حاصل - Prof. Shakeel Ahmad Samdani

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے قیام کے سو برس منا رہی ہے، اور اسی برس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھارت کی ممتاز یونیورسٹیز میں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔

بھارتی یونیورسٹیز میں اے ایم یو کو ملا چوتھا مقام

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 6:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو ایک بار پھر قومی اہمیت کی حامل یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔

بھارتی یونیورسٹیز میں اے ایم یو کو ملا چوتھا مقام

عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی رینکنگ ایجنسی یو ایس نیوز اینڈ رپورٹ نے اے ایم یو کو اپنی نئی رینکنگ میں ہندوستانی یونیورسٹیوں میں چوتھا مقام دیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی رینکنگ ایجنسی یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے اے ایم یو کو چوتھی بہترین بھارتی یونیورسٹی ایسے وقت میں قرار دیا ہے جب کہ یونیورسٹی اپنے قیام کے سو سالہ جشن منا رہی ہے۔

پروفیسر شکیل احمد صمدانی
پروفیسر شکیل احمد صمدانی

اے ایم یو کا قیام یکم دسمبر 1920 میں ہوا۔

اے ایم یو مستقل طور پر قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی میں ایک اعلیٰ یونیورسٹی کے طور پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے۔

پروفیسر محمد وسیم علی
پروفیسر محمد وسیم علی

اس تاریخی ادارے نے اس طرح کے مختلف درجہ بندیوں میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے۔خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے خصوصی گفتگو میں بتایا اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ 2020 سال ختم ہونے کو ہے اور اللہ تعالی نے ہم کو ایک بہت بڑا تحفہ دیا اور بھارت میں چوتھی یونیورسٹی قرار دیا گیا۔

ظاہر ہے یہ رینکنگ ہماری تعلیم، ریسرچ، ایکسٹرا کولر ایکٹیوٹیز کھیل کود کے بنا پر ہوتی ہے جو بہت ایمانداری سے ہوتا ہے۔ خاص طور سے کووڈ 19 میں بڑی تعداد میں ویبینار ہوئے قانون فیکلٹی میں بھی بڑی تعداد میں بین الاقوامی ویبینار ہوئے اس کے علاوہ بڑی تعداد میں آن لائن کلاسز اور امتحانات بھی ہوئے۔

پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے مزید کہا میں امید کے ساتھ دعا کرتا ہوں اگر اسی طرح طلبہ اساتذہ اور انتظامیہ کام کرتے رہیں گے تو وہ دن دور نہیں جس کا ہمیں خواب دیکھا تھا کہ یونیورسٹی اول مقام پر آئے گی۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو کی صد سالہ تقریب: وزیراعظم کا علیگ برادری سے خطاب و ڈاک ٹکٹ کا اجراء

یونیورسٹی پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا بہت اچھا دن ہے ہمارے اور یونیورسٹی کے لیے، یونیورسٹی کی جو چوتھی رینک رہی ہے وہ یونیورسٹی کی اکیڈمی اور ایکسٹرا کالر ایکٹیوٹیز ہوتی رہتی ہیں اور چلتی رہتی ہی ہیں، اس کی بنیاد پر ہوا ہے۔

اس میں ہمارے وائس چانسلر اور رجسٹر کا اساتذہ کا طلبہ کا سبھی کا اپنا اپنا اہم رول ہے جس سے یونیورسٹی کا یہ مقام حاصل ہوا ہے تو ظاہر سی بات ہے یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے۔

یونیورسٹی کے طالب علم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں فکر کرتا ہوں کہ میں اس یونیورسٹی کا طالب علم ہوں جو پوری دنیا میں جانی اور مانی جاتی ہے۔

یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ اے ایم یو بھارت میں چوتھے نمبر پر آئی ہے اور میں دعا کروں گا یونیورسٹی اول مقام حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.