آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور امریکہ اور اسرائیل کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد بتایا گیا۔
اے ایم یو شیعہ دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر سید زاہد حسین نے بتایا کہ 'پچھلے جمعہ کو عراق میں جو ایران کے جنرل کمانڈر قاسم سلیمانی اور ان کے ہم نواؤں کے اوپر امریکہ نے حملہ کیا اور ڈرون کے ذریعے ان کو شہید کر دیا۔ ہم امریکہ کے ظالمانہ رویے کے خلاف اور ظلم و تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے یہاں پر جمع ہوئے ہیں۔'
یونیورسٹی کے سابق طالبہ سکینہ نے بتایا کہ 'یہ احتجاج کسی خاص قوم کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی تسویش ہے اور امریکہ جو اپنے آپ کو ایک سپر پاور بتاتا ہے ہمیشہ سے اور ہمیشہ مسلم اور اسلامک ممالک کو نشانہ بناتا ہے۔اس لیے امریکہ کے خلاف یہ احتجاج ہے۔'
واضح رہے کہ امریکہ کے عراق پر کیے گئے حملے میں ایران کے جنرل کمانڈر قاسم سلیمان ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد دنیا بھر میں اس حملے کی مذمت ہو رہی ہے۔