ETV Bharat / state

پروفیسر ایم حنیف بیگ ممتاز سائنسداں ایوارڈ سے سرفراز - وی ڈی گڑا انٹرنیشنل سائنٹسٹ ایوارڈ

یہ ایوارڈ انہیں تدریسی و تحقیق اور معالجہ میں ان کی نمایاں خدمات و حصولیابیوں کے لیے، کیرالہ میں "وی ڈی گڑا انٹرنیشنل سائنٹسٹ ایوارڈ" کے تحت گزشتہ دنوں تفویض کیا گیا۔

پروفیسر ایم حنیف بیگ ممتاز سائنسداں ایوارڈ سے سرفراز

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 5:59 PM IST

Updated : Oct 22, 2020, 6:45 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے نامور کارڈیو تھوریسک سرجن پروفیسر ایم حنیف بیگ کو میڈیسن کے شعبہ میں 'ممتاز سائنسداں ایوارڈ سے نوازا گیا.

یہ ایوارڈ انہیں تدریسی و تحقیق اور معالجہ میں ان کی نمایاں خدمات و حصولیابیوں کے لیے، کیرالہ میں "وی ڈی گڑا انٹرنیشنل سائنٹسٹ ایوارڈ" کے تحت گزشتہ دنوں تفویض کیا گیا۔

کارڈیوتھوریسک سرجری اور انڈواسکوپی میں پروفیسر بیگ کی نمایاں خدمات ہیں۔ انھوں نے "انٹر کوسٹل ٹیوب ڈرینج سسٹم" کی نئی تکنیک ایجاد کی اور اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کارڈ یوتھوریسک اینڈ پنڈ ویسکولر سرجری شعبہ قائم کرایہ۔

پروفیسر حنیف بیگ 44 پی جی طلبہ کی تحقیقی مقالوں میں سپروائزر ہے۔ ان کے 161 سے زیادہ تحقیقی مضامین ملک و بیرون ملک میں مؤقر تحقیقی رسائل میں شائع ہوئے اور 122 سے زیادہ کانفرنسوں میں انہوں نے شرکت کی ہے۔

انہیں ایف آئی سی اے، ایف اے سی ایس اور ایف آئی سی ایس کی فیلوشپ مل چکی ہے۔ انہیں وینس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور گودریج ایس کرائی اوریشن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Last Updated : Oct 22, 2020, 6:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.