علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University، کنٹرولر دفتر نے پہلی اور چھٹی جماعت کے داخلے امتحانات جو 19 جون 2022 کو ہونے تھے، کو ملتوی کردیا گیا ہے، جس کی وجہ نقل و حمل کی خدمات میں خلل کے بتائی گئی ہے۔ کنٹرولر دفتر کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ داخلے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ جاری نوٹس میں امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مستقل یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com کو دیکھتے رہیں، جس پر داخلہ امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
- Agnipath Scheme: ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے، آگ زنی اور توڑ پھوڑ جاری
- Agnipath protests in Telangana: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور بوگیوں کو آگ لگادی گئی، فائرنگ میں ایک ہلاک
واضح رہے مرکزی حکومت کی نئی سکیم اگنی یتھ کے خلاف ضلع علی گڑھ کے علاقے جٹٹاری، یمونا ایکسپریس وے اور آس پاس گاؤں دیہاتوں میں آج مظاہرے کیے گئے تھے، مظاہرے کے دوران جٹٹاری پولیس چوکی سمیت سرکاری بس اور کاروں کو بھی جلا دیا گیا۔