ETV Bharat / state

علی گڑھ: اے ایم یو میں او پی ڈی خدمات کا 12 جولائی سے دوبارہ آغاز - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) خدمات 12 جولائی سے تمام مریضوں کے لئے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

جے این ایم سی
جے این ایم سی
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 12:32 PM IST

کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران بڑھتے خطرات کے مدنظر جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی او پی ڈی خدمات کو بند کر دیا گیا تھا۔ جس سے نہ صرف علی گڑھ بلکہ قرب و جوار کے گاؤں، دیہاتوں اور اضلاع سے آنے والے مریضوں کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ تاہم اب ان تمام مریضوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ تمام مریضوں کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ او پی ڈی خدمات کو 16 جولائی سے دوبارہ شروع کرنے جارہا ہے۔

جے این ایم سی
جے این ایم سی

واضح رہے کہ کووڈ وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت کے رہنما اصولوں کے مطابق میڈیکل کالج میں سبھی او پی ڈی خدمات کو معطل کرتے ہوئے صحت عملہ کو کووڈ 19 کے بندوبست پر مامور کردیا گیا تھا۔ اس دوران جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اپنے تمام مریضوں کو ٹیلیفون پر کنسلٹنسی فراہم کررہے تھے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے مرحلہ وار پابندیوں کو ختم کرنے کی اجازت دینے کے بعد اب او پی ڈی شروع ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں :اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں نئے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دفتر سے شائع نوٹس کے مطابق کل 19 او پی ڈی کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے رجسٹریشن صبح آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ہی ہوں گے۔ او پی ڈی کے مطابق مریضوں کی تعداد بھی مقرر کردی گئی ہے جو 30 سے لے کے 70 تک ہے۔ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو ماسک، سینیٹائزر اور سماجی دوری کا خاص دھیان رکھنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.