ETV Bharat / state

علی گڑھ: اے ایم یو ایک بار پھر ممتاز ہندوستانی یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل - ممتاز ہندوستانی یونیورسٹیوں کی فہرست

سنہ 2003 میں شنگھائی رینکنگ کی ابتداء ہونے کے بعد سے اے ایم یو نے اس میں دوسری بار جگہ حاصل کی ہے۔ اس فہرست میں اس سال محض 14 ہندوستانی اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔

اے ایم یو ایک بار پھر ممتاز ہندوستانی یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 1:15 PM IST

عالمی یونیورسٹیوں کی اکیڈمک رینکنگ (اے آر ڈبلیو یو) نے، جسے شنگھائی رینکنگ بھی کہا جاتا ہے، 2021 کی اپنی حالیہ رینکنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو ہندوستان کی ممتاز یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اے ایم یو ایک بار پھر ممتاز ہندوستانی یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل
اے آر ڈبلیو یو کی درجہ بندی میں صرف 14 ہندوستانی اداروں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت ہندوستان کی دیگر چھ یونیورسٹیاں اور آٹھ انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ ہیں۔

سنہ 2003 میں شنگھائی رینکنگ کی ابتداء ہونے کے بعد سے اے ایم یو نے اس میں دوسری بار جگہ حاصل کی ہے۔ اس فہرست میں اس سال محض 14 ہندوستانی اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ چار تعلیمی اداروں یعنی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، انا یونیورسٹی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی رورکی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کو مشترکہ طور سے 11- 14 کے بریکٹ میں رکھا گیا ہے۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کووڈ وبا کے مشکل وقت میں یونیورسٹی کی درجہ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تیز رفتار ترقی کے لئے مزید کوشش کرنی ہوگی اور اس کے لئے اے ایم یو برادری کے سبھی حلقوں کو یقینی طور سے مثبت کردار نبھانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو وائس چانسلر نے ایم اے ایس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ پی آر او ذیشان احمد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک بار پھر ہندوستانی ممتاز یونیورسٹیوں میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یونیورسٹیوں کی اکیڈمک رینکنگ (اے آر ڈبلیو یو) نے 2021 کی اپنی حالیہ رینکنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو ہندوستان کی ممتاز یونیورسٹیوں میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں اس سال محض 14 ہندوستانی ادارے ہی جگہ حاصل کرپائے ہیں، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم سلیم بیگ نے کہا کہ اے آر ڈبلیو یو کی درجہ بندی نوبل انعام یافتگان، فیلڈ میڈلسٹ، محققین یا نیچر یا سائنسی مجلوں میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالات کی تعداد کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.