ETV Bharat / state

جونپور: اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے 20 دسمبر کو پروگرام

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 7:17 AM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور میں آئندہ 20 دسمبر کو اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے پیشِ نظر ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسیشن
اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسیشن

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی صد سالہ تقریبات کے موقع پر 22 دسمبر کو ہونے والی آن لائن تقریب میں ملک کے وزیرِ اعظم نریندر مودی بطورِ مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

تو وہیں اترپردیش کے ضلع جونپور میں بھی اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے 20 دسمبر کو صد سالہ تقریبات کے موقع پر شہر کے شیعہ ڈگری کالج ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع کے تمام علیگیرین شرکت کریں گے۔

پروگرام کے پیشِ نظر اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں آئندہ 20 دسمبر کو ہونے والے پروگرام کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا اور سبھی نے اپنے مفید مشورے دیے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے نجم الحسن نجمی نے کہا کہ 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا اور 2020 کو سو سال مکمل ہورہے ہیں تو ہم لوگ ایک پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں تمام علیگیرین شرکت کریں گے اور سر سید کے تعلق سے اظہارِ خیال کریں گے۔

انجینیئر اسلم انصاری نے بتایا کہ سر سید نے اے ایم یو کا قیام ملک کے تمام لوگوں کے لیے کیا تھا نہ کہ صرف مسلمانوں کے لیے۔ انھوں نے بتایا کہ اے ایم یو میں سب سے پہلا گریجویٹ کورس مکمل کرنے والا غیر مسلم تھا اور پروگرام کا اہم مقصد یہ ہے کہ پروگرام میں شریک مہمانوں کی باتوں کو سن کر شہر کے نوجوانوں میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا ہو اور ہمارے بچے ترقی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.