ETV Bharat / state

اے ایم یو کے دفاتر 30 مئی تک بند رہیں گے - urdu news

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اور اس کے ماتحت اداروں کے دفاتر اتر پردیش میں لاک ڈاؤن کے سرکاری احکامات کے مطابق 30 مئی تک بند رہیں گے۔

اے ایم یو کے دفاتر 30 مئی تک بند رہیں گے

author img

By

Published : May 24, 2021, 3:38 PM IST

Updated : May 24, 2021, 4:47 PM IST

ملک بھر میں کووڈ-19 کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر اتر پردیش کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کے اعلان کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے بھی 30 مئی 2021 تک اپنے دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طبی خدمات، صفائی، پانی، بجلی، اقامتی ہال خدمات، سینٹر آٹوموبائل ورکشاپ، ٹیلیفون شعبہ، پراکٹر دفتر، لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ، کمپیوٹر سنٹر جیسی لازمی خدمات سے وابستہ تمام ملازمین متعلقہ محکموں اور دفتر کے سربراہ ان کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔

وہیں، شائع نوٹس میں یونیورسٹی کے سبھی اساتذہ کو اپنے گھر سے آن لائن کلاسز لینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اے ایم یو کی تمام سلیکشن کمیٹیوں اور میٹنگوں کو مئی تک یا مزید احکامات تک منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : May 24, 2021, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.