علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تقریبا آٹھ ہزار تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ تقریبا تین ہزار غیر تدریسی ملازمین ٹیمپریری اور ڈیلی ویجز پر اپنی خدمات کو انجام سالوں سے دے رہے ہیں.ان کا ایکسٹینشن ہل سال دسمبر ماہ میں ایک سال کے لئے ہوتا ہے جو گزشتہ برس اے تین تین ماہ کے لئے ہو رہا ہے۔اس کے سبب اب وہ اپنی مستقل ملازمت کی کنفرمیشن کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ بلاک پر گزشتہ 14 روز سے دھرنا لگائے ہوئے ہیں۔
غیر تدریسی ملازمین کے دھرنے کو یونیورسٹی طلباء، اساتذہ، اولڈ بائز ایسوسی ایشن کے سات یونیورسٹی کورٹ اور ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔واضح رہے یونیورسٹی میں بڑی تعداد ٹیمپریری غیر تدریسی ملازمین کی اسی بھی ہے جو بیس سال سے بھی زیادہ سے اپنی خدمات انجام اس لئے دے رہے ہیں۔ ان کو لگتا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ جلد پرمانینٹ کردے گا لیکن اب غیر تدریسی ملازمین کا ایکسٹینشن گزشتہ برس دسمبر ماہ سے ان کے زبردست احتجاج کے بعد صرف تین تین ماہ کے لئے ہو رہا ہے۔
یعنی ہر تین ماہ کے بعد ملازمین انتظامیہ بلاک پر زبردست احتجاج کرتے ہیں جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ ان کا ایکسٹینشن تین ماہ کے لئے اس یقین دہانی کے سات کردیتا ہے کہ جلد آپ کی ملازمت کو پرمانینٹ کردیا جائے گا لیکن انتظامیہ کی جانب سے صرف تسلی دی جارہی ہے جس کے خلاف دھرنا لگا دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں؛گرفتار شدہ افراد کا اے ایم یو سے کوئی تعلق نہیں: یونیورسٹی پراکٹر
دھرنے پر موجود ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک موجودہ انتظامیہ بلخصوص کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کر دیتے ہم دھرنے سے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا اب ہمیں اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے سات اے ایم یو کورٹ اور ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کی بھی حمایت حاصل ہو چکی ہے، اس سے قبل طلباء اور اولڈ بائز ایسوسی ایشن کی بھی حمایت حاصل ہو چکی ہے، دن بدن ہم اور ہمارا دھرنا مضبوط ہوتا جا رہا ہے اس لئے ہم جب تک دھرنے سے نہیں ہٹیں گے جب تک ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا۔ملازمین کا کہنا ہے گزشتہ چھہ سالوں سے ان کا پروموشن نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا گزشتہ روز ہڑتال کے بعد ہم جلد دوبارہ ہڑتال کریں گے۔
ملازمین کے مطالبات :
۱۔ مستقل ملازمت کی کنفرمیشن
۲۔ الاونسس کی بحالی
۳۔ تنخواہ میں اضافہ
۴۔ نئی تقرریاں
۵۔ پروموشن