ETV Bharat / state

اے ایم یو غیر تدریسی ملازمین کی کل مکمل ہڑتال ہوگی - عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی

Non Teaching Staff Strike in AMU علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تقریبا 6000 ہزار غیر تدریسی ملازمین کی یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل (14 دسمبر) کو مکمل ہڑتال ہوگی جس میں ضروری خدمات بھی شامل ہوں گی۔

اے ایم یو غیر تدریسی ملازمین کی کل مکمل ہڑتال ہوگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 6:57 PM IST

اے ایم یو غیر تدریسی ملازمین کی کل مکمل ہڑتال ہوگی

علیگڑھ: ریاست اتر پردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) غیر تدریسی ملازمین اپنی ملازمت کی کنفرمیشن، الاونس کی بحالی سیمت دیگر مطالبات کے خاطر یونیورسٹی انتظامیہ بلاک کے سامنے گزشتہ 48 روز سے دھرنہ دے رہے ہیں۔ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بعد اب غیرتدریسی، غیر مستقل ڈیلی ویجرس ملازمین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ ملازمین اور یونیورسٹی انتظامیہ آمنے سامنے آگئے ہیں ملازمین نے جنرل باڈی میٹنگ کرنے کے بعد مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

ملازمین کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم دیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا ہے ایسے میں سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ کیا اے ایم یو انتظامیہ اپنے ہی ملازمین کو نظر انداز کر رہا ہے۔

ملازمین اپنے ہر احتجاج اور دھرنے کے دوران اس بات کا خاص خیال کر رہے ہیں کہ یونیورسٹی کی ایمرجنسی خدمات اثر انداز نہ ہوں ساتھ ہی ہاسٹلوں مقیم طلبہ کو بھی کوئی پریشانی نہ ہو۔ لیکن اس کے باوجود اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے ان کے جائز مطالبات کے حوالے سے کوئی مثبت جواب یا ٹھوس کاروائی کرتا نظر نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کیا ہڑتال کی ہم نے پوری تیاری کر لی ہے۔ ہمارا کچن اسٹاف ہمارا منشی ہم نے سب کو اطلاع کر دی ہے کوئی اسٹاف کچن میں بھی نہیں جائے گا نہ ڈائننگ ہال میں جائے گا وہی کھانا نہیں پکے گا کوئی کھانا نہیں کھلائے گا اور 14 تاریخ کو ہر حالت میں ہڑتال ہوگی اگر انتظامیہ کوئی غلط فہمی میں ہے تو وہ 14 تاریخ کو دیکھ لے گا کہ 14 تاریخ کو کیا ہوگا۔

واضح رہے یونیورسٹی میں تقریبا 1290 ملازمین عارضی اور اڈہاک پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جس کے لئے یونیوسٹی انتظامیہ انہیں تنخواہ کے ساتھ دیگر الاونس بھی دیتی رہی تھی لیکن جنوری 2023ء سے ان کے کچھ الاونس کو روکا گیا اور تقریبا پانچ سالوں سے انکریمنٹ نہیں ہوا ہے وہیں دو بچوں کی فیس ملتی تھی جسکو روک دیا ہے۔ وہیں غیرتدریسی اور غیر مستقل ڈیلی ویجرس ملازمین اپنی ملازمت کو مستقل ہونے کی امید پر جی رہے ہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ انہیں مستقل کر دئے۔ کچھ ایسے بھی ملازمین ہیں جو اب اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیغمبر کی شان میں نازیبا تبصرہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

غیر تدریسی ملازمین اپنی ملازمت مستقل کرانے کی خاطر انتظامیہ بلاک کے سامنے تقریباً 48 ؍دنوں سے دھرنا دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک انتظامیہ ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کرتا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.