ETV Bharat / state

اے ایم یو: مولانا آزاد لائبریری کی وجہ تسمیہ اور اس کی تاریخ - اے ایم یو طلبہ یونین

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری کی بنیاد 1955 میں لیٹن (Lytton) لائبریری کے نام سے رکھی گئی تھی، لیکن بعد میں اس کو مولانا آزاد کے نام سے موسوم کردیا گیا۔

AMU: Maulana Azad Library is named after him and its history
اے ایم یو: مولانا آزاد لائبریری کی وجہ تسمیہ اور اس کی تاریخ
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 7:00 PM IST

Updated : Nov 12, 2020, 7:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موجود مولانا آزاد لائبریری کی بنیاد 1955 میں جواہر لال نہرو نے لیٹن لائبریری (Lytton Library) کے نام سے رکھی تھی، اور اسی لائبریری کا افتتاح جواہر لال نہرو نے 6 سمبر 1960 میں مولانا آزاد لائبریری کے نام سے کیا۔

اے ایم یو: مولانا آزاد لائبریری کی وجہ تسمیہ اور اس کی تاریخ

1955 میں لیٹن لائبریری (Lytton Library) کی بنیاد رکھنے کے تقریباً تین سال بعد 22 فروری 1958 میں مولانا عبدالکلام آزاد کے انتقال کے وقت لیٹن لائبریری کی عمارت کا کام زیر تعمیر تھا۔ تقریبا پانچ سالوں میں مولانا آزاد لائبریری کی عمارت کا کام مکمل ہوا۔

آپ کے انتقال کے بعد اے ایم یو طلبہ یونین نے تعزیتی میٹنگ میں ایک تجویز رکھی کہ موجودہ زیر تعمیر لائبریری کی عمارت کا نام مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر رکھا جائے اور وہ تجویز پاس بھی ہوئی جس کے بعد یہ طے پایا کے لیٹن لائبریری کا نام مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر رکھا جائے گا۔

جب 6 دسمبر 1960 میں جواہر لال نہرو نے اس لیٹن لائبریری کا افتتاح کیا تو اس کا نام مولانا آزاد لائبریری رکھا گیا جو آج دنیا بھر میں مولانا آزاد لائبریری کے نام سے جانی جاتی ہے۔

Maulana Azad Library is named after him and its history

مولانا آزاد لائبریری کے موجودہ اسسٹنٹ لائبریرین ٹی ایس اصغر نے بتایا کہ '22 فروری 1958 میں مولانا ابوالکلام آزاد کا انتقال ہوا جس کے بعد اے ایم یو طلبہ یونین نے ایک تعزیتی میٹنگ رکھی جس میں ایک تجویز بھی رکھی گئی کہ اس وقت زیر تعمیر لائبریری کا نام مولانا ابوالکلام آزاد پر رکھا جائے جو تجویز پاس بھی ہوئی اور یہ طے پایا کے لیٹن لائبریری کا نام مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر رکھا جائے۔ جس کے بعد جب 6 دسمبر 1960 میں جواہر لال نہرو نے لائبریری کا افتتاح کیا تو اس کا نام مولانا آزاد لائبریری رکھا گیا۔

اے ایم یو کی مولانا آزاد لائبریری میں مولانا ابوالکلام آزاد کی تقریبا سبھی تصانیف ہیں جو ہندوستان اور پاکستان میں کتابیں شائع ہوئیں جو مولانا ابوالکلام کی اور مولانا ابوالکلام آزاد پر لکھی کتابیں ہیں، جس میں تقریباً 300 کتابیں اردو زبان میں موجود ہیں۔

Last Updated : Nov 12, 2020, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.