ETV Bharat / state

اے ایم یو لاء سوسائٹی کی جانب سے ویبینار کا اہتمام - اردو نیوز علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاء سوسائٹی کی جانب سے 'ہندوستانی آئین اور ہندوستان کا تصور' موضوع پر ایک قومی ویبینار منعقد کیا گیا۔

amu law society organized webinar
اے ایم یو لاء سوسائٹی کی جانب سے ویبینار کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 9:05 PM IST

قومی ویبینار میں اپنے افتتاحی کلمات میں کامرس شعبہ کے چیئرمین پروفیسر نواب علی خان نے کہا کہ بھارت کا آئین بھارت کی روح ہے اور یہ بھارت مقتدرہ اور ریاستی حکومتوں کے درمیان اور حکومت و شہریوں کے درمیان ایک رابطہ و توازن قائم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہند، ملک کے شہریوں کو بنیادی حقوق کی شکل اختیار و آزادی فراہم کرتا ہے۔

ویبینار کے مہمان خصوصی پروفیسر محب الحق (سیاست شعبہ) نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی کے اراکین نے آئین ہند کو لکھتے وقت ایک ایسے ملک کا تصور کیا تھا جو ایک خودمختار، سماجوادی، سیکولر اور عوامی جمہوریہ ہو۔ یہ ہمارے آئین کی تمہید سے واضح ہو جاتا ہے جہاں مساوات، انصاف اور آزادی پر زور دیا گیا۔

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

انہوں نے کہا کہ حقوق کے ساتھ ذمہ داریاں بھی اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 29 اور 30 کثرت میں وحدت کی بہترین مثالیں ہیں۔

لا سوسائٹی کے صدر اور لاء فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد جنہوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دیں وہ ایک ایسا ملک چاہتے تھے جہاں کسی کے ساتھ امتیاز نہ برتا جائے اور سبھی برابر ہوں، جو ہمارے آئین کی تمہید، بنیادی حقوق، مملکت کے رہنما اصول اور بنیادی فرائض سے واضح ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

جونپور: مسجدِ دارہ شکوہ عہد شاہجہانی کی عظیم یادگار

ویبینار میں استقبالیہ خطبہ اسسٹنٹ پروفیسر محمد ناصر نے پیش کیا۔ نظامت لاء سوسائٹی کی سیکرٹری عائشہ علوی نے کی۔ مہمانوں کا تعارف رجت سانڑلیا نے، جبکہ حبا ظہیر نے اظہار تشکر کیا۔ ویبینار میں انگلینڈ، سعودی عرب، ایران، دبئی اور بھوٹان سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.