ETV Bharat / state

اے ایم یو: آر ڈی اے کے سابق صدر نے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان - اترپردیش نیوز

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن (آر ڈی اے) کے سابق صدر ڈاکٹر محمد حمزہ ملک نے 48 گھنٹے بعد غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

amu jnmc rda former president hamza malik hunger strike till death after 48 hours
ڈاکٹر کا موت تک بھوک ہڑتال کا اعلان
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 6:48 PM IST

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل دفتر کے سامنے گزشتہ 12 روز سے آر ڈی اے کے دو ڈاکٹرز کو جان بوچھ کر فیل کئے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال چل رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اے ایم یو انتظامیہ نے ان کی مطالبات کو مان لیا ہے، لیکن آرڈی اے کے سابق صدر ڈاکٹر حمزہ ملک کو فیل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس کے بعد ڈاکٹر حمزہ ملک نے 48 گھنٹے بعد غیر معینہ مدت تک کے لیے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ انہوں نے جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کے بعد لیا۔

آر ڈی اے کے سابق صدر ڈاکٹر محمد حمزہ ملک نے بتایا کہ گزشتہ کچھ روز سے پرنسپل دفتر کے سامنے گلاس ہاؤس میں دو جونیئر ریسیڈنٹز کو فیل کئے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال چل رہی تھی، لیکن اب ایک خط یونیورسٹی انتظامیہ نے جاری کیا ہے جس میں ہمارے مطالبات کو تسلیم کرلینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن انہوں نے مجھے بلا کر دھمکی دی ہے کہ مجھے فیل کر دیا جائے گا۔

امتحان کے بعد مجھے پہلے کچھ پروفیسر حضرات نے مبارکباد دی تھی اور میں نے معلوم کروایا تھا کہ میں پاس ہوگیا، لیکن اب فیل کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ اس لیے ہم نے ایک جی بی ایم آج بلائی تھی جس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ اگر 48 گھنٹے کے اندر انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے میں ثبوت کے ساتھ تفصیلات نہیں دی جائے گی تو میں غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کروں گا، اور میرے ساتھ دیگر ڈاکٹرز بھی ہڑتال کریں گے۔

jnmc
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج

آر ڈی اے کے عبوری صدر ڈاکٹر کاشف نے بتایا ایک پریشانی کا حل نہیں نکلتا ہے کہ ہمیں دوسری پریشانی میں ڈال دیا جا رہا ہے۔ اب ہمارے سابق صدر ڈاکٹر حمزہ ملک کو فیل کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے جس کے لیے ہم نے جی بی ایم بلائی اور جی بی ایم میں یہ طے پایا کہ 48 گھنٹے تک انتظامیہ اس معاملے پر صفائی پیش کرے ورنہ ہم بھوک ہڑتال پھر سے شروع کر دیں گے اور خود ڈاکٹر حمزہ ملک غیر معینہ مدت تک کے لیے بھوک ہڑتال کریں گے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: بی ایس پی کارکنان کی جانب سے انتظامیہ کو انتباہ

سابق صدر ڈاکٹر محمد حمزہ ملک پوسٹ گریجویشن (ophthalmology) آخری سال کے ریسیڈنٹ ڈاکٹر ہیں، جن کا کہنا ہے انتظامیہ 48 گھنٹے کے اندر ثبوت کے ساتھ واضح کرے کہ مجھے فیل کر دیا گیا ہے یا یہ کہ میرا رزلٹ تبدیل کیا گیا ہے۔ ورنہ میں غیر معینہ مدت تک کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.