ETV Bharat / state

اے ایم یو کے ڈاکٹر محمد اسلم کو ٹائمز گروپ نے ایوارڈ سے نوازا - اردو نیوز علی گڑھ

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے میڈیسن شعبہ کے نیفرولوجی ڈویژن و ڈائلیسیز یونٹ کے انچارج ڈاکٹر محمد اسلم کو ٹائمز آف انڈیا گروپ نے "دی گلیکسی: شائننگ نیفرو اسٹارس ایوارڈ" سے نوازا ہے۔

amu jnmc dr muhammad aslam awarded by times group
اے ایم یو کے ڈاکٹر محمد اسلم کو ٹائمز گروپ نے ایوارڈ سے نوازا
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 12:20 PM IST

ڈاکٹر محمد اسلم کو ٹائمز آف انڈیا گروپ نے "دی گلیکسی: شائننگ نیفرو اسٹارس ایوارڈ" حال ہی میں گوا میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا۔

ڈاکٹر اسلم کو گوا کے وزیراعلیٰ شری پرمود ساونت اور ٹائمز گروپ کی برانڈ ایمبیسڈر مندرا بیدی نے یہ ایوارڈ تفویض کیا۔

ریاست اترپردیش سے ان کے علاوہ چار دیگر ماہرین امراض کو بھی مذکورہ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ ٹائمز گروپ نے ڈاکٹر محمد اسلم کو نیفرولوجی کے میدان میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کے 100ممتاز ماہرین امراض گردہ (نیفرو لوجسٹ) کی فہرست میں بھی شمار کیا ہے اور ان کی طبی تحقیق و خدمات کو ٹائمز گروپ کے کافی ٹیبل بک میں شامل کیا گیا۔

amu jnmc dr muhammad aslam awarded by times group
اے ایم یو کے ڈاکٹر محمد اسلم کو ٹائمز گروپ نے ایوارڈ سے نوازا

ڈاکٹر اسلم نے ٹائمز گروپ کے ساتھ انٹرویو میں قومی و بین الاقوامی سطح پر پیش کردہ اپنی تحقیقی مقالوں اور تصانیف کے مندرجات اور بین الاقوامی سطح کے نامور ماہر امراض گردہ کے ساتھ عالمی رابطوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے دو اہم پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا جیسے انھوں نے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: شب برأت کے موقع پر مسلمانوں سے علماء کی اپیل

ڈاکٹر اسلم اے ایم یو میں ڈائلیسز ٹیکنیک ڈپلومہ کورس کے انچارج ہے اور کیتھریٹر کی مدد سے ہونے والے 25 سو سے زیادہ پیچیدہ ویسکولر انٹرونشن کامیابی کے ساتھ پورے کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.